aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bujh"
دنیا کی محفلوں سے اکتا گیا ہوں یا ربکیا لطف انجمن کا جب دل ہی بجھ گیا ہو
ہوا کے دوش پہ رکھے ہوئے چراغ ہیں ہمجو بجھ گئے تو ہوا سے شکایتیں کیسی
آ گئی یاد شام ڈھلتے ہیبجھ گیا دل چراغ جلتے ہی
زندگی شمع کی مانند جلاتا ہوں ندیمؔبجھ تو جاؤں گا مگر صبح تو کر جاؤں گا
بجھ گئی شمع کی لو تیرے دوپٹے سے تو کیااپنی مسکان سے محفل کو منور کر دے
بجھا ہے دل تو نہ سمجھو کہ بجھ گیا غم بھیکہ اب چراغ کے بدلے چراغ کی لو ہے
آج پھر بجھ گئے جل جل کے امیدوں کے چراغآج پھر تاروں بھری رات نے دم توڑ دیا
تیری آمد کی منتظر آنکھیںبجھ گئیں خاک ہو گئے رستے
مسلسل ایک ہی تصویر چشم تر میں رہیچراغ بجھ بھی گیا روشنی سفر میں رہی
شمع معشوقوں کو سکھلاتی ہے طرز عاشقیجل کے پروانے سے پہلے بجھ کے پروانے کے بعد
کاش ہوتا مزہ کہانی میںدل مرا بجھ گیا جوانی میں
ستارے اس قدر دیکھے کہ آنکھیں بجھ گئیں اپنیمحبت اس قدر کر لی محبت چھوڑ دی ہم نے
بجھ رہے ہیں چراغ دیر و حرمدل جلاؤ کہ روشنی کم ہے
میں اتنی روشنی پھیلا چکا ہوںکہ بجھ بھی جاؤں تو اب غم نہیں ہے
اکثر ایسا بھی محبت میں ہوا کرتا ہےکہ سمجھ بوجھ کے کھا جاتا ہے دھوکا کوئی
مر گئے پیاس کے مارے تو اٹھا ابر کرمبجھ گئی بزم تو اب شمع جلاتا کیا ہے
جان بوجھ کر سمجھ کر میں نے بھلا دیاہر وہ قصہ جو دل کو بہلانے والا تھا
اک تیرا آسرا ہے فقط اے خیال دوستسب بجھ گئے چراغ شب انتظار میں
میرے تیور بجھ گئے میری نگاہیں جل گئیاب کوئی آئینہ رو آئینہ دار آیا تو کیا
ہوا اجالا تو ہم ان کے نام بھول گئےجو بجھ گئے ہیں چراغوں کی لو بڑھاتے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books