aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bute"
جسے کہتا ہے زمانہ بت بے مہر و دغا باز جفا پیشہ فسوں ساز ستم خانہ بر اندازغضب جس کا ہر اک ناز نظر فتنہ مژہ تیر بلا زلف گرہ گیر غم و رنج کا بانی قلق و درد
نہ سمجھا عمر گزری اس بت کافر کو سمجھاتےپگھل کر موم ہو جاتا اگر پتھر کو سمجھاتے
چھوڑوں گا میں نہ اس بت کافر کا پوجناچھوڑے نہ خلق گو مجھے کافر کہے بغیر
سب ہو چکے ہیں اس بت کافر ادا کے ساتھرہ جائیں گے رسول ہی بس اب خدا کے ساتھ
توبہ توبہ یہ بلا خیز جوانی توبہدیکھ کر اس بت کافر کو خدا یاد آیا
بت کافر جو تو مجھ سے خفا ہونہیں کچھ خوف میرا بھی خدا ہے
لام نستعلیق کا ہے اس بت خوشخط کی زلفہم تو کافر ہوں اگر بندے نہ ہوں اس لام کے
جی چاہتا ہے اس بت کافر کے عشق میںتسبیح توڑ ڈالیے زنار دیکھ کر
الفت میں تری اے بت بے مہر و محبتآیا ہمیں اک ہاتھ سے تالی کا بجانا
تجھ سے ملنے پر بت بے درد یہ عقدہ کھلابھولی بھالی شکل والے ہوتے ہیں جلاد بھی
اگر چلمن کے باہر وہ بت کافر ادا نکلےزبان شیخ سے صل علیٰ صل علیٰ نکلے
صدمہ بت کافر کی محبت کا نہ پوچھویہ چوٹ تو کعبے ہی کے پتھر سے لگی ہے
لگائی کس بت مے نوش نے ہے تاک اس پرسبو بہ دوش ہے ساقی جو آبلہ دل کا
شکوہ سن کر جو مزاج بت بد خو بدلاہم نے بھی ساتھ ہی تقریر کا پہلو بدلا
ایمان جائے یا رہے جو ہو بلا سے ہواب تو نظر میں وہ بت کافر سما گیا
کچھ نہ سوجھا اس بت نازک ادا کو دیکھ کررہ گئے سکتے میں ہم شان خدا کو دیکھ کر
اب کون پھرے کوئے بت دشمن دیں سےاللہ کے گھر کیوں نہ چلے جائیں یہیں سے
محراب ابروئے بت کافر ادا کو دیکھکعبہ کا شیخ باندھ کے احرام رہ گیا
تعریف روز لیتے ہو اپنے غرور کیمجھ کو برہمن بت پندار کر دیا
کبر بھی ہے شرک اے زاہد موحد کے حضورلے کے تیشہ خاکساری کا بت پندار توڑ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books