aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chaaltaa"
کل سامنے منزل تھی پیچھے مری آوازیںچلتا تو بچھڑ جاتا رکتا تو سفر جاتا
میں تو چلتا ہوں تیری یاد کے ساتھراستہ میرے ساتھ چلتا ہے
وہ کون ہے جو مرے ساتھ ساتھ چلتا ہےیہ دیکھنے کو کئی بار رک گیا ہوں میں
اس جہاں میں تو اپنا سایہ بھیروشنی ہو تو ساتھ چلتا ہے
نہ پیمانے کھنکتے ہیں نہ دور جام چلتا ہےنئی دنیا کے رندوں میں خدا کا نام چلتا ہے
سبز پیڑوں کو پتہ تک نہیں چلتا شایدزرد پتے بھرے منظر سے نکل جاتے ہیں
ٹھوکر بھی راہ عشق میں کھانی ضرور ہےچلتا نہیں ہوں راہ کو ہموار دیکھ کر
اے دل کی خلش چل یوں ہی سہی چلتا تو ہوں ان کی محفل میںاس وقت مجھے چونکا دینا جب رنگ پہ محفل آ جائے
چلتا ہوں تھوڑی دور ہر اک تیزرو کے ساتھپہچانتا نہیں ہوں ابھی راہ بر کو میں
اندھیری رات ہے سایہ تو ہو نہیں سکتایہ کون ہے جو مرے ساتھ ساتھ چلتا ہے
سورج کے افق ہوتے ہیں منزل نہیں ہوتیسو ڈھلتا رہا جلتا رہا چلتا رہا میں
چھپے ہیں لاکھ حق کے مرحلے گم نام ہونٹوں پراسی کی بات چل جاتی ہے جس کا نام چلتا ہے
آگے آگے کوئی مشعل سی لیے چلتا تھاہائے کیا نام تھا اس شخص کا پوچھا بھی نہیں
تم شرافت کہاں بازار میں لے آئے ہویہ وہ سکہ ہے جو برسوں سے نہیں چلتا ہے
وقت جب کروٹیں بدلتا ہےفتنۂ حشر ساتھ چلتا ہے
تصور میں ترا در اپنے سر تک کھینچ لیتا ہوںستم گر میں نہیں چلتا تری دیوار چلتی ہے
شاید اس راہ پہ کچھ اور بھی راہی آئیںدھوپ میں چلتا رہوں سائے بچھائے جاؤں
یوں لگتا ہے ساری دنیا بند ہے میری مٹھی میںجس دم میری انگلی پکڑے میرا بیٹا چلتا ہے
ختم ہوئیں ساری باتیںاچھا اب چلتا ہوں میں
ہمارے ساتھ بھی چلتا ہے رستاہمارے بعد بھی رستا چلے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books