aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chaman-e-taaza"
ہے تماشا گاہ سوز تازہ ہر یک عضو تنجوں چراغان دوالی صف بہ صف جلتا ہوں میں
راہ مضمون تازہ بند نہیںتا قیامت کھلا ہے باب سخن
محو دید چمن شوق ہے پھر دیدۂ شوقگل شاداب وہی بلبل شیدا ہے وہی
ہمیں تو خیر بکھرنا ہی تھا کبھی نہ کبھیہوائے تازہ کا جھونکا بہانہ ہو گیا ہے
دکھاؤ صورت تازہ بیان سے پہلےکہانی اور ہے کچھ داستان سے پہلے
کوئی تو آئے سنائے نوید تازہ مجھےاٹھو کہ حشر سے پہلے حساب ہونے لگا
مونس تازہ ہیں یہ درد و الممدتوں کا رفیق ہے غم تو
تم جلانا مجھے چاہو تو جلا دو لیکننخل تازہ جو جلے گا تو دھواں بھی دے گا
خیال تازہ سے کرتے ہیں خواب نو تخلیقظفرؔ زمینیں نئی آسماں سے کھینچتے ہیں
اپنا ہر انداز آنکھوں کو تر و تازہ لگاکتنے دن کے بعد مجھ کو آئینہ اچھا لگا
ہمیں ہر آنے والا زخم تازہ دے کے جاتا ہےہمارے چاند سورج اور ستارے ایک جیسے ہیں
ہوائے تازہ کا جھونکا ادھر سے کیا گزراگرے پڑے ہوئے پتوں میں جان آ گئی ہے
گلزار میں پھر کوئی گل تازہ کھلا کیاگھبرائی سی پھرتی ہے تو اے باد صبا کیا
گالیاں زخم کہن کو دیکھ کر دیتی ہو کیوںباسی کھانے میں ملاتے ہو طعام تازہ آج
برہنہ دیکھ کر عاشق میں جان تازہ آتی ہےسراپا روح کا عالم ہے تیرے جسم عریاں میں
لکھ لکھ کے نظیرؔ اس غزل تازہ کو خوباںرکھ لیں گے کتابوں میں یہ رنگ پر طائر
دیکھ لے اس چمن دہر کو دل بھر کے نظیرؔپھر ترا کاہے کو اس باغ میں آنا ہوگا
بے ثباتی چمن دہر کی ہے جن پہ کھلیہوس رنگ نہ وہ خواہش بو کرتے ہیں
کیا جانیے چمن میں کیا تازہ گل کھلا ہوآئے ہیں آگ رکھ کر ہم اپنے آشیاں میں
تازہ رکھ آب مہربانی سیںایک دل سو چمن برابر ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books