aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "champi-e-ra.ng"
مری عاشقی سہی بے اثر تری دلبری نے بھی کیا کیاوہی میں رہا وہی بے دلی وہی رنگ لیل و نہار ہے
دیکھ کر میرا دشت تنہائیرنگ روئے بہار اترا ہے
سمجھ تو یہ کہ نہ سمجھے خود اپنا رنگ جنوںمزاج یہ کہ زمانہ مزاج داں ہوتا
موجب رنگ چمن خون شہیداں نکلاموت کی جیب سے بھی زیست کا ساماں نکلا
اس دائرۂ روشنی و رنگ سے آگےکیا جانیے کس حال میں بستی کے مکیں ہیں
فطرت کو خرد کے روبرو کرتسخیر مقام رنگ و بو کر
لہو جگر کا ہوا صرف رنگ دست حناجو سودا سر میں تھا صحرا کھنگالنے میں گیا
تم بھی تھے سرشار میں بھی غرق بحر رنگ و بوپھر بھلا دونوں میں آخر خود کشیدہ کون تھا
میرے تغییر رنگ کو مت دیکھتجھ کو اپنی نظر نہ ہو جائے
شاید اک بھولی تمنا مٹتے مٹتے جی اٹھےاور بھی اس جلوہ زار رنگ و بو میں گھومیے
نشۂ رنگ سے ہے واشد گلمست کب بند قبا باندھتے ہیں
کبھی کبھی چھلک اٹھتا ہے آب و رنگ ان کاوگرنہ دشت تو سوکھے ہوئے سمندر ہیں
نے گل کو ہے ثبات نہ ہم کو ہے اعتبارکس بات پر چمن ہوس رنگ و بو کریں
بے ثباتی چمن دہر کی ہے جن پہ کھلیہوس رنگ نہ وہ خواہش بو کرتے ہیں
عشق سے ہے فروغ رنگ جہاںابتدا ہم ہیں انتہا ہیں ہم
میں نے جنوں سے کی جو اسدؔ التماس رنگخون جگر میں ایک ہی غوطہ دیا مجھے
نمود رنگ و بو نے مار ڈالااسی کی آرزو نے مار ڈالا
کیسے پھاندے گا باغ کی دیوارتو گرفتار رنگ و بو ہے ابھی
مجھ کو احساس رنگ و بو نہ ہوایوں بھی اکثر بہار آئی ہے
چمن میں اختلاط رنگ و بو سے بات بنتی ہےہم ہی ہم ہیں تو کیا ہم ہیں تم ہی تم ہو تو کیا تم ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books