aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chanda"
دھمکا کے بوسے لوں گا رخ رشک ماہ کاچندا وصول ہوتا ہے صاحب دباؤ سے
مے بھی ہوٹل میں پیو چندہ بھی دو مسجد میںشیخ بھی خوش رہیں شیطان بھی بے زار نہ ہو
گل کے ہونے کی توقع پہ جیے بیٹھی ہےہر کلی جان کو مٹھی میں لیے بیٹھی ہے
کبھی صیاد کا کھٹکا ہے کبھی خوف خزاںبلبل اب جان ہتھیلی پہ لیے بیٹھی ہے
گر مرے دل کو چرایا نہیں تو نے ظالمکھول دے بند ہتھیلی کو دکھا ہاتھوں کو
دونوں رخسار عنایت کریں اک اک بوسہعاشقوں کے لیے سرکار سے چندا ہو جائے
تیر و تلوار سے بڑھ کر ہے تری ترچھی نگہسیکڑوں عاشقوں کا خون کیے بیٹھی ہے
بجز حق کے نہیں ہے غیر سے ہرگز توقع کچھمگر دنیا کے لوگوں میں مجھے ہے پیار سے مطلب
ہم جو شب کو ناگہاں اس شوخ کے پالے پڑےدل تو جاتا ہی رہا اب جان کے لالے پڑے
ان کو آنکھیں دکھا دے ٹک ساقیچاہتے ہیں جو بار بار شراب
چنداؔ رہے پرتو سے ترے یا علی روشنخورشید کو ہے در سے ترے شام و سحر فیض
گرچہ گل کی سیج ہو تس پر بھی اڑ جاتی ہے نیندسر رکھوں قدموں پہ جب تیرے مجھے آتی ہے نیند
ناداں سے ایک عمر رہا مجھ کو ربط عشقدانا سے اب پڑا ہے سروکار دیکھنا
دل ہو گیا ہے غم سے ترے داغ دار خوبپھولا ہے کیا ہی جوش سے یہ لالہ زار خوب
سنگ رہ ہوں ایک ٹھوکر کے لیےتس پہ وہ دامن سنبھال آتا ہے آج
دریغ چشم کرم سے نہ رکھ کہ اے ظالمکرے ہے دل کو مرے تیری یک نظر محظوظ
بسنت آئی ہے موج رنگ گل ہے جوش صہبا ہےخدا کے فضل سے عیش و طرب کی اب کمی کیا ہے
چھپا لوں بے تکلفؔ میں بھی کٹےسعودی جا کے پھر چندہ کروں میں
ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوںمری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
اس کے چہرے کی چمک کے سامنے سادہ لگاآسماں پہ چاند پورا تھا مگر آدھا لگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books