aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "charaagaan"
کہاں تو طے تھا چراغاں ہر ایک گھر کے لیےکہاں چراغ میسر نہیں شہر کے لیے
ہونے دو چراغاں محلوں میں کیا ہم کو اگر دیوالی ہےمزدور ہیں ہم مزدور ہیں ہم مزدور کی دنیا کالی ہے
بجھتے ہوئے چراغ فروزاں کریں گے ہمتم آؤگے تو جشن چراغاں کریں گے ہم
پیار کی جوت سے گھر گھر ہے چراغاں ورنہایک بھی شمع نہ روشن ہو ہوا کے ڈر سے
مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوےجوش قدح سے بزم چراغاں کیے ہوے
اس جشن چراغاں سے تو بہتر تھے اندھیرےان جھوٹے چراغوں کو بجھا کیوں نہیں دیتے
یہ اہتمام چراغاں بجا سہی لیکنسحر تو ہو نہیں سکتی دیئے جلانے سے
ہے تماشا گاہ سوز تازہ ہر یک عضو تنجوں چراغان دوالی صف بہ صف جلتا ہوں میں
دل جو ٹوٹے گا تو اک طرفہ چراغاں ہوگاکتنے آئینوں میں وہ شکل دکھائی دے گی
یہ دل فریب چراغاں یہ قہقہوں کے ہجوممیں ڈر رہا ہوں اب اس شہر سے گزرتے ہوئے
سورج کے اجالے میں چراغاں نہیں ممکنسورج کو بجھا دو کہ زمیں جشن منائے
کچھ اور بڑھ گئی ہے اندھیروں کی زندگییوں بھی ہوا ہے جشن چراغاں کبھی کبھی
اب کیسے چراغ کیا چراغاںجب سارا وجود جل رہا ہے
آؤ تو میرے صحن میں ہو جائے روشنیمدت گزر گئی ہے چراغاں کئے ہوئے
روز و شب یاں ایک سی ہے روشنیدل کے داغوں کا چراغاں اور ہے
اپنے ہی دم سے چراغاں ہے وگرنہ آفتابؔاک ستارہ بھی مری ویران شاموں میں نہیں
یہ روح رقص چراغاں ہے اپنے حلقے میںیہ جسم سایہ ہے اور سایہ ڈھل رہا ہے میاں
کیا غم جو حسرتوں کے دیے بجھ گئے تمامداغوں سے آج گھر میں چراغاں کریں گے ہم
بے چراغاں بستیوں کو زندگی دےاک ستم ایسا بھی کر ایجاد تازہ
ہم ہیں کہ اب بھی وادئ ظلمت میں ہیں رواںاپنے لہو سے کر کے چراغاں کا اہتمام
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books