aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "charchaa"
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد ناموہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تراکچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا
اپنی رسوائی ترے نام کا چرچا دیکھوںاک ذرا شعر کہوں اور میں کیا کیا دیکھوں
کیا ملا تم کو مرے عشق کا چرچا کر کےتم بھی رسوا ہوئے آخر مجھے رسوا کر کے
جس جگہ بیٹھے مرا چرچا کیاخود ہوئے رسوا مجھے رسوا کیا
چرچا ہمارا عشق نے کیوں جا بہ جا کیادل اس کو دے دیا تو بھلا کیا برا کیا
شہر میں گلیوں گلیوں جس کا چرچا ہےوہ افسانہ تیرا بھی ہے میرا بھی
ذرا سی دیر کو اس نے پلٹ کے دیکھا تھاذرا سی بات کا چرچا کہاں کہاں ہوا ہے
نہ ذکر گل کا کہیں ہے نہ ماہتاب کا ہےتمام شہر میں چرچا ترے شباب کا ہے
بستی میں اک پھول کھلامحلوں محلوں چرچا ہے
گردش وقت کو خاطر میں نہ لانے والیشہر میں دو نئی آنکھوں کا بڑا چرچا ہے
مردوں کو سب روا پہ ہے عورت کو نارواشرم و حیا کا شہر میں چرچا بھی ہے عجب
تم ہمیں حرف غلط کہہ کے مٹا بھی نہ سکےاب بھی ہر لب پہ سر بزم ہے چرچا اپنا
غم مآل غم زندگی غم دوراںہمارے عشق کا چرچا کہاں کہاں نہ رہا
سرخ موسم کی کہانی تو پرانی ہو گئیکھل گیا موسم تو سارے شہر میں چرچا ہوا
تذکرے ہیں تو فقط قتل کے انداز کے ہیںشہر میں قتل کا میرے کوئی چرچا ہی نہیں
میں ہی تھا اک آنکھ نہ بھاؤوں وہ تو اب بھی یار ہیں تیرےجن لوگوں نے تیرا چرچا بازاروں میں عام کیا
مجھ کو دعویٰ نہیں یوسف سا حسیں ہونے کاپھر بھی ہے میرا زلیخاؤں میں چرچا صاحب
جب سے معنی بندی کا چرچا ہوا اے مصحفیؔخلطے میں جاتا رہا حسن زبان ریختہ
سجدہ کہاں لگا ہے ہماری جبین کاچرچا ہے پھر فلک پہ ترے در نشین کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books