aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chashma"
بوسہ لیا جو اس لب شیریں کا مر گئےدی جان ہم نے چشمۂ آب حیات پر
اردو جسے کہتے ہیں تہذیب کا چشمہ ہےوہ شخص مہذب ہے جس کو یہ زباں آئی
میرؔ ملے تھے میراجیؔ سے باتوں سے ہم جان گئےفیض کا چشمہ جاری ہے حفظ ان کا بھی دیوان کریں
مرا وجود حقیقت مرا عدم دھوکافنا کی شکل میں سرچشمۂ بقا ہوں میں
ہمیں تو اپنے سمندر کی ریت کافی ہےتو اپنے چشمۂ بے فیض کو سنبھال کے رکھ
سرچشمۂ بقا سے ہرگز نہ آب لاؤحضرت خضر کہیں سے جا کر شراب لاؤ
مغالطے میں نہ رہیے گا کم نگاہی کےہمارا چشمہ نظر کا نہیں ہے دھوپ کا ہے
آرزوئے چشمۂ کوثر نئیںتشنہ لب ہوں شربت دیدار کا
تمہاری زلف نہ گرداب ناف تک پہنچیہوئی نہ چشمۂ حیواں سے فیض یاب گھٹا
میں تشنہ تھا مجھے سر چشمۂ سراب دیاتھکے بدن کو مرے پتھروں میں داب دیا
شیخ جی گر گئے تھے حوض میں میخانے کےڈوب کر چشمۂ کوثر کے کنارے نکلے
طرۂ کاکل پیچاں رخ نورانی پرچشمۂ آئینہ میں سانپ سا لہراتا ہے
ایڑیاں مار کے زخمی بھی ہوئے لوگ مگرکوئی چشمہ نہیں زرخیز زمیں سے نکلا
یہ سچ ہے یا غلط ہم نے سنا ہے مرنے والوں سےترے خنجر میں قاتل چشمۂ حیواں کا پانی ہے
آپ نے اچھا کیا تطہیر خواہش ہی نہ کیورنہ زمزم چشمۂ ناپاک ہوتا غالباً
خاک میں مل جائے وہ چشمہ نہ جس میں آب ہوپھوٹ جائے آنکھ اگر موقوف رونا ہو گیا
چشمۂ ناب نہ بڑھ کر جنوں سیلاب بنےبہہ نہ جائے کہ یہ مٹی کا مکاں ہے اب کے
چشمہ رواں ہوا نہ کوئی قافلہ رکاایڑی رگڑتے رہ گئے ناچار دشت میں
چشمۂ آب رواں ہے جو سراب جاں میںاس کی ہر لہر میں رقصاں ہے ترنم تیرا
جو شب کو خواب میں آیا وہ چشمۂ حیواںبہائے چشم نے رو رو کے خواب میں دریا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books