aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chaskaa"
ہم جام مے کے بھی لب تر چوستے نہیںچسکا پڑا ہوا ہے تمہاری زبان کا
ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوںمری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
خواب کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہےایسی تنہائی کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے
آخری ہچکی ترے زانوں پہ آئےموت بھی میں شاعرانہ چاہتا ہوں
وفا تجھ سے اے بے وفا چاہتا ہوںمری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
کوئی چارہ نہیں دعا کے سواکوئی سنتا نہیں خدا کے سوا
میں چاہتا تھا کہ اس کو گلاب پیش کروںوہ خود گلاب تھا اس کو گلاب کیا دیتا
زندگی اک آنسوؤں کا جام تھاپی گئے کچھ اور کچھ چھلکا گئے
عجیب شخص ہے ناراض ہو کے ہنستا ہےمیں چاہتا ہوں خفا ہو تو وہ خفا ہی لگے
بیمار کو مرض کی دوا دینی چاہئےمیں پینا چاہتا ہوں پلا دینی چاہئے
میں رونا چاہتا ہوں خوب رونا چاہتا ہوں میںپھر اس کے بعد گہری نیند سونا چاہتا ہوں میں
وہ چاہتا تھا کہ کاسہ خرید لے میرامیں اس کے تاج کی قیمت لگا کے لوٹ آیا
جی بہت چاہتا ہے سچ بولیںکیا کریں حوصلہ نہیں ہوتا
ہر شخص دوڑتا ہے یہاں بھیڑ کی طرفپھر یہ بھی چاہتا ہے اسے راستا ملے
تھک گیا میں کرتے کرتے یاد تجھ کواب تجھے میں یاد آنا چاہتا ہوں
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دیبڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں
کیا ہو گیا اسے کہ تجھے دیکھتی نہیںجی چاہتا ہے آگ لگا دوں نظر کو میں
حسیں تیری آنکھیں حسیں تیرے آنسویہیں ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے
ایک اک بات میں سچائی ہے اس کی لیکناپنے وعدوں سے مکر جانے کو جی چاہتا ہے
ہم اپنا عشق چمکائیں تم اپنا حسن چمکاؤکہ حیراں دیکھ کر عالم ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books