aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chaud.hvaa.n"
کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تراکچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا
خواب، امید، تمنائیں، تعلق، رشتےجان لے لیتے ہیں آخر یہ سہارے سارے
ہار ہی جیت ہے آئین وفا کی رو سےیہ وہ بازی ہے جہاں جیت کے ہارے سارے
وقت ہر زخم کو بھر دیتا ہے کچھ بھی کیجےیاد رہ جاتی ہے ہلکی سی چبھن کی حد تک
کیا جانے شاخ وقت سے کس وقت گر پڑوںمانند برگ زرد ابھی ڈولتا ہوں میں
رنگ ہو روشنی ہو یا خوشبوسب میں پرتو اسی حسیں کے ہیں
اپنے لہو میں زہر بھی خود گھولتا ہوں میںسوز دروں کسی پہ نہیں کھولتا ہوں میں
آخری بار ملاقات تو کر لی ہے مگرسلسلہ اپنی محبت کا کہاں آخری ہے
عجیب خوف کا موسم ہے ان دنوں عمرانؔسگندھ لے کے ہوا دور تک نہیں جاتی
میں اپنے آپ میں تقسیم ہونے لگتا ہوںاسے کہو کہ مرے سامنے نہ آیا کرے
رہتا ہوں میں جتنا ساتھ سب کےلگتا ہے اکیلا ہو گیا ہوں
زندگی کتنے سلیقے سے گزارا ہے تجھےمسکراتے بھی رہے زخم بھی کھاتے رہے ہم
کسی کے ساتھ ملا ہوں بڑی محبت سےکبھی کبھار جو ملتے ہیں اچھے رہتے ہیں
کل رات بھی تھا چودھویں کا چاند فلک پرکل رات بھی اک قافلہ نکلا تھا کھنڈر سے
پوری ہو جاتی اگر کوئی کہانی ہوتییہ محبت ہے میاں اس میں کسک رہتی ہے
میں روز دانہ نہیں ڈالتا پرندوں کوکہ بھول جاؤں تو وہ چھت پہ بیٹھے رہتے ہیں
چھاؤں دیتا دھوپ اٹھاتا رستے میںمیں نے دیکھا ایک شجر درویشی میں
کبھی کبھی تو مرا گھر بھی مجھ سے پوچھتا ہےکہ اس جہاں میں کوئی تیرا گھر بھی ہے کہ نہیں
انہی جھکے ہوئے پیڑوں سے گفتگو ہے مریجناب میرے بزرگوں سے گفتگو ہے مری
شاعری اپنا لہو اس لئے دیتا ہوں تجھےجانتا ہوں کہ تو زندہ مجھے کر سکتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books