aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chehre"
اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسےتیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے
اس کے چہرے کی چمک کے سامنے سادہ لگاآسماں پہ چاند پورا تھا مگر آدھا لگا
دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سےچہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے
ہمیں پڑھاؤ نہ رشتوں کی کوئی اور کتابپڑھی ہے باپ کے چہرے کی جھریاں ہم نے
ایک چہرے میں تو ممکن نہیں اتنے چہرےکس سے کرتے جو کوئی عشق دوبارا کرتے
کانپ اٹھتی ہوں میں یہ سوچ کے تنہائی میںمیرے چہرے پہ ترا نام نہ پڑھ لے کوئی
سلوٹیں ہیں مرے چہرے پہ تو حیرت کیوں ہےزندگی نے مجھے کچھ تم سے زیادہ پہنا
چہرے پہ سارے شہر کے گرد ملال ہےجو دل کا حال ہے وہی دلی کا حال ہے
حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہوتجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
چہرے پہ مرے زلف کو پھیلاؤ کسی دنکیا روز گرجتے ہو برس جاؤ کسی دن
مجھے پڑھتا کوئی تو کیسے پڑھتامرے چہرے پہ تم لکھے ہوئے تھے
خدا کرے نہ ڈھلے دھوپ تیرے چہرہ کیتمام عمر تری زندگی کی شام نہ ہو
احباب کو دے رہا ہوں دھوکاچہرے پہ خوشی سجا رہا ہوں
اک برس بھی ابھی نہیں گزراکتنی جلدی بدل گئے چہرے
ایک جیسے لگ رہے ہیں اب سبھی چہرے مجھےہوش کی یہ انتہا ہے یا بہت نشے میں ہوں
جانے کیوں لوگ مرا نام پڑھا کرتے ہیںمیں نے چہرے پہ ترے یوں تو لکھا کچھ بھی نہیں
چاند چہرے مجھے اچھے تو بہت لگتے ہیںعشق میں اس سے کروں گا جسے اردو آئے
ہزار چہرے ہیں موجود آدمی غائبیہ کس خرابے میں دنیا نے لا کے چھوڑ دیا
کوئی تو ایسا گھر ہوتا جہاں سے پیار مل جاتاوہی بیگانے چہرے ہیں جہاں جائیں جدھر جائیں
میرے چہرے پہ غزل لکھتی گئیںشعر کہتی ہوئی آنکھیں اس کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books