aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "cheraa"
کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تراکچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا
تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگےمیں ایک شام چرا لوں اگر برا نہ لگے
وہ چہرہ کتابی رہا سامنےبڑی خوب صورت پڑھائی ہوئی
وہ ایک ہی چہرہ تو نہیں سارے جہاں میںجو دور ہے وہ دل سے اتر کیوں نہیں جاتا
دیکھنے کے لیے سارا عالم بھی کمچاہنے کے لیے ایک چہرا بہت
تب ہم دونوں وقت چرا کر لاتے تھےاب ملتے ہیں جب بھی فرصت ہوتی ہے
تیرا چہرہ کتنا سہانا لگتا ہےتیرے آگے چاند پرانا لگتا ہے
کوئی چارہ نہیں دعا کے سواکوئی سنتا نہیں خدا کے سوا
ایک چہرہ ہے جو آنکھوں میں بسا رہتا ہےاک تصور ہے جو تنہا نہیں ہونے دیتا
رنگ خوشبو اور موسم کا بہانا ہو گیااپنی ہی تصویر میں چہرہ پرانا ہو گیا
نگاہ برق نہیں چہرہ آفتاب نہیںوہ آدمی ہے مگر دیکھنے کی تاب نہیں
شبنم کے آنسو پھول پر یہ تو وہی قصہ ہواآنکھیں مری بھیگی ہوئی چہرہ ترا اترا ہوا
کوئی بھولا ہوا چہرہ نظر آئے شایدآئینہ غور سے تو نے کبھی دیکھا ہی نہیں
اپنی تصویر بناؤ گے تو ہوگا احساسکتنا دشوار ہے خود کو کوئی چہرہ دینا
بڑا شور سنتے تھے پہلو میں دل کاجو چیرا تو اک قطرۂ خوں نہ نکلا
دیکھا نہیں وہ چاند سا چہرا کئی دن سےتاریک نظر آتی ہے دنیا کئی دن سے
ایک مدت سے خیالوں میں بسا ہے جو شخصغور کرتے ہیں تو اس کا کوئی چہرہ بھی نہیں
میں تو منیرؔ آئینے میں خود کو تک کر حیران ہوایہ چہرہ کچھ اور طرح تھا پہلے کسی زمانے میں
اک رات چاندنی مرے بستر پہ آئی تھیمیں نے تراش کر ترا چہرہ بنا دیا
وہی آنکھوں میں اور آنکھوں سے پوشیدہ بھی رہتا ہےمری یادوں میں اک بھولا ہوا چہرا بھی رہتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books