aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chhin"
یاد ماضی عذاب ہے یاربچھین لے مجھ سے حافظہ میرا
تمہارا نام لکھنے کی اجازت چھن گئی جب سےکوئی بھی لفظ لکھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
اک روز چھین لے گی ہمیں سے زمیں ہمیںچھینیں گے کیا زمیں کے خزانے زمیں سے ہم
یہ کیا کہ وہ جب چاہے مجھے چھین لے مجھ سےاپنے لئے وہ شخص تڑپتا بھی تو دیکھوں
کچھ نہ کہنے سے بھی چھن جاتا ہے اعجاز سخنظلم سہنے سے بھی ظالم کی مدد ہوتی ہے
زندگی چھین لے بخشی ہوئی دولت اپنیتو نے خوابوں کے سوا مجھ کو دیا بھی کیا ہے
ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہےعشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے
لے لو بوسہ اپنا واپس کس لیے تکرار کیکیا کوئی جاگیر ہم نے چھین لی سرکار کی
لے گیا چھین کے کون آج ترا صبر و قراربے قراری تجھے اے دل کبھی ایسی تو نہ تھی
آسرا دے کے مرے اشک نہ چھینیہی لے دے کے بچا ہے مجھ میں
ٹوٹ سکتا ہے چھلک سکتا ہے چھن سکتا ہےاتنا سوچے تو کوئی جام اچھالے کیسے
متاع لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہےکہ خون دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں میں نے
کس ڈھٹائی سے وہ دل چھین کے کہتے ہیں امیرؔوہ مرا گھر ہے رہے جس میں محبت میری
اب تو ذرا سا گاؤں بھی بیٹی نہ دے اسےلگتا تھا ورنہ چین کا داماد آگرہ
چمن پہ غارت گلچیں سے جانے کیا گزریقفس سے آج صبا بے قرار گزری ہے
جنگلوں میں گھومتے پھرتے ہیں شہروں کے فقیہکیا درختوں سے بھی چھن جائے گا عالم وجد کا
اشہرؔ بہت سی پتیاں شاخوں سے چھن گئیںتفسیر کیا کریں کہ ہوا تیز اب بھی ہے
چین و عرب ہمارا ہندوستاں ہمارارہنے کو گھر نہیں ہے سارا جہاں ہمارا
دلیلیں چھین کر میرے لبوں سےوہ مجھ کو مجھ سے بہتر کاٹتا ہے
اسے بھی جاتے ہوئے تم نے مجھ سے چھین لیاتمہارا غم تو مری آرزو کا زیور تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books