aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chillii"
دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیاجب چلی سرد ہوا میں نے تجھے یاد کیا
لائی حیات آئے قضا لے چلی چلےاپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے
آندھی چلی تو نقش کف پا نہیں ملادل جس سے مل گیا وہ دوبارا نہیں ملا
جب چلی ٹھنڈی ہوا بچہ ٹھٹھر کر رہ گیاماں نے اپنے لعل کی تختی جلا دی رات کو
کوئی تہمت ہو مرے نام چلی آتی ہےجیسے بازار میں ہر گھر سے گلی آتی ہے
بات سے بات کی گہرائی چلی جاتی ہےجھوٹ آ جائے تو سچائی چلی جاتی ہے
چمن میں رہنے والوں سے تو ہم صحرا نشیں اچھےبہار آ کے چلی جاتی ہے ویرانی نہیں جاتی
گوندھ کے گویا پتی گل کی وہ ترکیب بنائی ہےرنگ بدن کا تب دیکھو جب چولی بھیگے پسینے میں
مجھ سے بچ بچ کے چلی ہے دنیامیرے نزدیک خدا ہو جیسے
محبت ایک پاکیزہ عمل ہے اس لیے شایدسمٹ کر شرم ساری ایک بوسے میں چلی آئی
بلند ہاتھوں میں زنجیر ڈال دیتے ہیںعجیب رسم چلی ہے دعا نہ مانگے کوئی
پلکوں کے ستارے بھی اڑا لے گئی انورؔوہ درد کی آندھی کی سر شام چلی تھی
میری چادر تو چھنی تھی شام کی تنہائی میںبے ردائی کو مری پھر دے گیا تشہیر کون
کب دھوپ چلی شام ڈھلی کس کو خبر ہےاک عمر سے میں اپنے ہی سائے میں کھڑا ہوں
اس بار اجالوں نے مجھے گھیر لیا تھااس بار مری رات مرے ساتھ چلی ہے
روز آنے پہ نہیں نسبت عشقی موقوفعمر بھر ایک ملاقات چلی جاتی ہے
چلی ہے موج میں کاغذ کی کشتیاسے دریا کا اندازہ نہیں ہے
دنیا نے کس کا راہ فنا میں دیا ہے ساتھتم بھی چلے چلو یوں ہی جب تک چلی چلے
آئی جب ان کی یاد تو آتی چلی گئیہر نقش ماسوا کو مٹاتی چلی گئی
ان گنت خونی مسائل کی ہوا ایسی چلیرنج و غم کی گرد میں لپٹا ہر اک چہرہ ملا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books