aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chiq"
ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہےعشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے
کون اس گھر کی دیکھ بھال کرےروز اک چیز ٹوٹ جاتی ہے
ہم لبوں سے کہہ نہ پائے ان سے حال دل کبھیاور وہ سمجھے نہیں یہ خامشی کیا چیز ہے
رات بھی نیند بھی کہانی بھیہائے کیا چیز ہے جوانی بھی
کبھی جو خواب تھا وہ پا لیا ہےمگر جو کھو گئی وہ چیز کیا تھی
یاد ماضی عذاب ہے یاربچھین لے مجھ سے حافظہ میرا
تم حسن کی خود اک دنیا ہو شاید یہ تمہیں معلوم نہیںمحفل میں تمہارے آنے سے ہر چیز پہ نور آ جاتا ہے
یہ آرزو بھی بڑی چیز ہے مگر ہم دموصال یار فقط آرزو کی بات نہیں
بھری دنیا میں جی نہیں لگتاجانے کس چیز کی کمی ہے ابھی
تمہارا نام لکھنے کی اجازت چھن گئی جب سےکوئی بھی لفظ لکھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
اک روز چھین لے گی ہمیں سے زمیں ہمیںچھینیں گے کیا زمیں کے خزانے زمیں سے ہم
شکن نہ ڈال جبیں پر شراب دیتے ہوئےیہ مسکراتی ہوئی چیز مسکرا کے پلا
زندگی پر بھی کوئی زور نہیںدل نے ہر چیز پرائی دی ہے
گل غنچے آفتاب شفق چاند کہکشاںایسی کوئی بھی چیز نہیں جس میں تو نہ ہو
بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہےہائے کیا چیز غریب الوطنی ہوتی ہے
ذکر جب چھڑ گیا قیامت کابات پہنچی تری جوانی تک
ہر شے مسافر ہر چیز راہیکیا چاند تارے کیا مرغ و ماہی
حال تم سن لو مرا دیکھ لو صورت میریدرد وہ چیز نہیں ہے کہ دکھائے کوئی
میرے خوابوں میں بھی تو میرے خیالوں میں بھی توکون سی چیز تجھے تجھ سے جدا پیش کروں
اک ترا ہجر دائمی ہے مجھےورنہ ہر چیز عارضی ہے مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books