aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chit-chor"
اور اک چوٹ دیجیے مجھ کو!میری تکلیف نامکمل ہے
آنکھ اٹھائی ہی تھی کہ کھائی چوٹبچ گئی آنکھ دل پہ آئی چوٹ
وہ کہتے ہیں ہر چوٹ پر مسکراؤوفا یاد رکھو ستم بھول جاؤ
جگر کی چوٹ اوپر سے کہیں معلوم ہوتی ہےجگر کی چوٹ اوپر سے نہیں معلوم ہوتی ہے
مشکل بہت پڑے گی برابر کی چوٹ ہےآئینہ دیکھئے گا ذرا دیکھ بھال کے
چمک اٹھے ہیں تھپیڑوں کی چوٹ سے قطرےصدف کی گود میں انجمؔ گہر نہیں آئے
اب کہاں ایسی طبیعت والےچوٹ کھا کر جو دعا کرتے تھے
کبھی جگر پہ کبھی دل پہ چوٹ پڑتی ہےتری نظر کے نشانے بدلتے رہتے ہیں
نشانہ چوک بھی جائے بھروسہ چوٹ کھاتا ہےکوئی بھی وار سمجھو تو کبھی خالی نہیں جاتا
میرے تیکھے شعر کی قیمت دکھتی رگ پر کاری چوٹچکنی چپڑی غزلیں بے شک آپ خریدیں سونے سے
جگہ بچی ہی نہیں دل پہ چوٹ کھانے کیاٹھا لو کاش یہ عادت جو آزمانے کی
خوب گہری جو لگی چوٹ تو ہم نے جاناوقت لگتا ہے کسی درد کو جاتے جاتے
چوٹ کھائے ہوئے لمحوں کا ستم ہے کہ اسےروح کے چہرے پہ دکھتے ہیں مہانسے کتنے
جو آج بیٹھے ہیں سینے پہ چوٹ کھائے ہوئےنئے نئے تھے محبت میں تجربہ کم تھا
میں چوٹ کر تو رہا ہوں ہوا کے ماتھے پرمزا تو جب تھا کہ کوئی نشان بھی پڑتا
پھر کوئی چوٹ ابھری دل میں کسک سی جاگییادوں کی آج شاید پروائی چل رہی ہے
جو آئے حشر میں وہ سب کو مارتے آئےجدھر نگاہ پھری چوٹ پر لگائی چوٹ
عشق کی چوٹ کا کچھ دل پہ اثر ہو تو سہیدرد کم ہو یا زیادہ ہو مگر ہو تو سہی
چوٹ جب دل پر لگے فریاد پیدا کیوں نہ ہواے ستم آرا جو ایسا ہو تو ایسا کیوں نہ ہو
یوں نہ قاتل کو جب یقیں آیاہم نے دل کھول کر دکھائی چوٹ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books