aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chubhan"
اک چبھن ہے کہ جو بے چین کیے رہتی ہےایسا لگتا ہے کہ کچھ ٹوٹ گیا ہے مجھ میں
چبھن یہ پیٹھ میں کیسی ہے مڑ کے دیکھ تو لےکہیں کوئی تجھے پیچھے سے دیکھتا ہوگا
مسکراتا ہوں تو روتا ہے مرا زخم جگررونے لگتا ہوں تو ہونٹوں کو چبھن ہوتی ہے
مجھ سے پوچھو کبھی تکمیل نہ ہونے کی چبھنمجھ پے بیتے ہیں کئی سال دسمبر کے بغیر
ناصح تجھے آتے نہیں آداب نصیحتہر لفظ ترا دل میں چبھن چھوڑ رہا ہے
وقت ہر زخم کو بھر دیتا ہے کچھ بھی کیجےیاد رہ جاتی ہے ہلکی سی چبھن کی حد تک
آنکھوں میں خواب چبھن سونے نہیں دیتی ہےایک مدت سے ہمیں تو نے جگا رکھا ہے
کچھ بجھی بجھی سی ہے انجمن نہ جانے کیوںزندگی میں پنہاں ہے اک چبھن نہ جانے کیوں
نہ یاد کی چبھن کوئی نہ کوئی لو ملال کیمیں جانے کتنی دور یونہی خود سے بے خبر گیا
دل کے زخموں کی چبھن دیدۂ تر سے پوچھومیرے اشکوں کا ہے کیا مول گہر سے پوچھا
خواب، امید، تمنائیں، تعلق، رشتےجان لے لیتے ہیں آخر یہ سہارے سارے
آنکھوں سے آنسوؤں کے مراسم پرانے ہیںمہماں یہ گھر میں آئیں تو چبھتا نہیں دھواں
اس قدر میں نے سلگتے ہوئے گھر دیکھے ہیںاب تو چبھنے لگے آنکھوں میں اجالے مجھ کو
لہجہ تو بدل چبھتی ہوئی بات سے پہلےتیر ایسا تو کچھ ہو جسے نخچیر بھی چاہے
سخت پستاں ترے چبھے دل میںاپنے ہاتھوں سے میں خراب ہوا
بستی کے حساس دلوں کو چبھتا ہےسناٹا جب ساری رات نہیں ہوتا
کچھ قفس کی تیلیوں سے چھن رہا ہے نور ساکچھ فضا کچھ حسرت پرواز کی باتیں کرو
کانٹا سا جو چبھا تھا وہ لو دے گیا ہے کیاگھلتا ہوا لہو میں یہ خورشید سا ہے کیا
زمانہ ہم نے ظالم چھان مارانہیں ملتیں ترے ملنے کی راہیں
پہلے تو ہم چھان آئے خاک سارے شہر کیتب کہیں جا کر کھلا اس کا مکاں ہے سامنے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books