aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chuke.nge"
سو چاند بھی چمکیں گے تو کیا بات بنے گیتم آئے تو اس رات کی اوقات بنے گی
اک روز چھین لے گی ہمیں سے زمیں ہمیںچھینیں گے کیا زمیں کے خزانے زمیں سے ہم
حوصلہ ہے تو سفینوں کے علم لہراؤبہتے دریا تو چلیں گے اسی رفتار کے ساتھ
آنکھوں میں جو بھر لوگے تو کانٹوں سے چبھیں گےیہ خواب تو پلکوں پہ سجانے کے لیے ہیں
ان کو کیا کام ہے مروت سے اپنی رخ سے یہ منہ نہ موڑیں گےجان شاید فرشتے چھوڑ بھی دیں ڈاکٹر فیس کو نہ چھوڑیں گے
سنا ہے شہر میں زخمی دلوں کا میلہ ہےچلیں گے ہم بھی مگر پیرہن رفو کر کے
بے ثمر پیڑوں کو چومیں گے صبا کے سبز لبدیکھ لینا یہ خزاں بے دست و پا رہ جائے گی
ان کو کیا کام ہے مروت سے اپنی سے یہ منہ نہ موڑیں گےجان شاید فرشتے چھوڑ بھی دیں ڈاکٹر فیس کو نہ چھوڑیں گے
درد کے سہارے کب تلک چلیں گےسانس رک رہی ہے فاصلہ بڑا ہے
مرگ اک ماندگی کا وقفہ ہےیعنی آگے چلیں گے دم لے کر
بلا سے کچھ ہو ہم احسانؔ اپنی خو نہ چھوڑیں گےہمیشہ بے وفاؤں سے ملیں گے باوفا ہو کر
جلوے مری نگاہ میں کون و مکاں کے ہیںمجھ سے کہاں چھپیں گے وہ ایسے کہاں کے ہیں
سیکڑوں رنگوں کی بارش ہو چکے گی اس کے بعدعطر میں بھیگی ہوئی شاموں کا منظر آئے گا
یوں ہی ہنستے ہوئے چھوڑیں گے غزل کی محفلایک آنسو سے زیادہ کوئی رونے کا نہیں
ہم سے کھل جاؤ بوقت مے پرستی ایک دنورنہ ہم چھیڑیں گے رکھ کر عذر مستی ایک دن
مولوی صاحب نہ چھوڑیں گے خدا گو بخش دےگھیر ہی لیں گے پولس والے سزا ہو یا نہ ہو
سنتا ہوں ان کی بزم میں چھلکیں گے آج جاممیں بھی چلا ہوں دیدۂ پر نم لیے ہوئے
اب نہ چاہیں گے کسی اور کو تسلیم مگرفائدہ کیا ہے مرے سر کی قسم کھانے سے
چبھیں گے زیرہ ہائے شیشۂ دل دست نازک میںسنبھل کر ہاتھ ڈالا کیجیے میرے گریباں پر
ارماں کے تابوت میں جب میں وقت کی کیلیں گاڑ چکوں گاپھر جب بھی تم یاد آؤ گے بہہ جاؤ گے اشکوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books