aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chuum"
ایک دم اس کے ہونٹ چوم لیےیہ مجھے بیٹھے بیٹھے کیا سوجھی
لہجہ کہ جیسے صبح کی خوشبو اذان دےجی چاہتا ہے میں تری آواز چوم لوں
جب تک ماتھا چوم کے رخصت کرنے والی زندہ تھیدروازے کے باہر تک بھی منہ میں لقمہ ہوتا تھا
کانٹوں میں گھرے پھول کو چوم آئے گی لیکنتتلی کے پروں کو کبھی چھلتے نہیں دیکھا
پہلے تو میری یاد سے آئی حیا انہیںپھر آئنے میں چوم لیا اپنے آپ کو
وہ پیڑ جس کی چھاؤں میں کٹی تھی عمر گاؤں میںمیں چوم چوم تھک گیا مگر یہ دل بھرا نہیں
کسی نے چوم کے آنکھوں کو یہ دعا دی تھیزمین تیری خدا موتیوں سے نم کر دے
آتا ہے جی میں ساقئ مہ وش پہ بار بارلب چوم لوں ترا لب پیمانہ چھوڑ کر
نہ خواب ہی سے جگایا نہ انتظار کیاہم اس دفعہ بھی چلے آئے چوم کر اس کو
میں آ رہا ہوں ابھی چوم کر بدن اس کاسنا تھا آگ پہ بوسہ رقم نہیں ہوتا
ہزار بار نگاہوں سے چوم کر دیکھالبوں پہ اس کے وہ پہلی سی اب مٹھاس نہیں
پیار اپنے پہ جو آتا ہے تو کیا کرتے ہیںآئینہ دیکھ کے منہ چوم لیا کرتے ہیں
اٹھا سکتے نہیں جب چوم کر ہی چھوڑنا اچھامحبت کا یہ پتھر اس دفعہ بھاری زیادہ ہے
وہ پوچھتے ہیں شوق تجھے ہے وصال کامنہ چوم لوں جواب یہ ہے اس سوال کا
جب چلی اپنوں کی گردن پر چلیچوم لوں منہ آپ کی تلوار کا
بڑے گستاخ ہیں جھک کر ترا منہ چوم لیتے ہیںبہت سا تو نے ظالم گیسوؤں کو سر چڑھایا ہے
پتہ تھا مجھ کو ملاقات غیر ممکن ہےسو تیرا دھیان کیا اور گلاب چوم لیا
وہ بھی کیا دن تھے کہ جب عشق کیا کرتے تھےہم جسے چاہتے تھے چوم لیا کرتے تھے
شجر نے لہلہا کر اور ہوا نے چوم کر مجھ کوتری آمد کے افسانے سنائے جھوم کر مجھ کو
کوئی منہ چوم لے گا اس نہیں پرشکن رہ جائے گی یوں ہی جبیں پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books