aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "class"
رہتا تھا سامنے ترا چہرہ کھلا ہواپڑھتا تھا میں کتاب یہی ہر کلاس میں
کلاس روم میں اتنا سمے نہیں ہوتایہ سانحہ تمہیں گھر سے بنا کے لانا تھا
روز اچھے نہیں لگتے آنسوخاص موقعوں پہ مزا دیتے ہیں
محبت کے لیے کچھ خاص دل مخصوص ہوتے ہیںیہ وہ نغمہ ہے جو ہر ساز پر گایا نہیں جاتا
اس سے کچھ خاص تعلق بھی نہیں ہے اپنامیں پریشان ہوا جس کی پریشانی پر
ہر ایک بات کے یوں تو دیے جواب اس نےجو خاص بات تھی ہر بار ہنس کے ٹال گیا
آج بہت اداس ہوںیوں کوئی خاص غم نہیں
یہ طرز خاص ہے کوئی کہاں سے لائے گاجو ہم کہیں گے کسی سے کہا نہ جائے گا
تیری مسجد میں واعظ خاص ہیں اوقات رحمت کےہمارے مے کدے میں رات دن رحمت برستی ہے
دن تو پھر دن ہے گزر جاتا ہےرات کٹتی ہے بڑی مشکل سے
حسرت پہ اس مسافر بے کس کی روئیےجو تھک گیا ہو بیٹھ کے منزل کے سامنے
جب ان کی بزم میں ہر خاص و عام رسوا ہےعجیب کیا ہے اگر میرا نام رسوا ہے
وحشتیں عشق اور مجبوریکیا کسی خاص امتحان میں ہوں
قوت تعمیر تھی کیسی خس و خاشاک میںآندھیاں چلتی رہیں اور آشیاں بنتا گیا
تجھ میں کس بل ہے تو دنیا کو بہا کر لے جاچائے کی پیالی میں طوفان اٹھاتا کیا ہے
ادائے خاص سے غالبؔ ہوا ہے نکتہ سراصلائے عام ہے یاران نکتہ داں کے لیے
مر گیا خاص طور پر میں بھیجس طرح عام لوگ مرتے ہیں
بہت ہی کم نظر آیا مجھے اخلاص لوگوں میںیہ دولت بٹ گئی شاید بہت ہی خاص لوگوں میں
گیا قریب جو پروانہ رہ گیا جل کرجمال خاص حدوں تک جمال ہوتا ہے
لے آئے گا اک روز گل و برگ بھی ثروتؔباراں کا مسلسل خس و خاشاک پہ ہونا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books