aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "currant"
چراغ چاند شفق شام پھول جھیل صباچرائیں سب نے ہی کچھ کچھ شباہتیں تیری
یوں چرائیں اس نے آنکھیں سادگی تو دیکھیےبزم میں گویا مری جانب اشارا کر دیا
در و دیوار پہ شکلیں سی بنانے آئیپھر یہ بارش مری تنہائی چرانے آئی
آئنے سے نظر چراتے ہیںجب سے اپنا جواب دیکھا ہے
ہمیں جب اپنا تعارف کرانا پڑتا ہےنہ جانے کتنے دکھوں کو دبانا پڑتا ہے
ابھی تو کہا ہی نہیں میں نے کچھابھی تم جو آنکھیں چرانے لگے
گر مرے دل کو چرایا نہیں تو نے ظالمکھول دے بند ہتھیلی کو دکھا ہاتھوں کو
نیند کا اس کو نشہ ہم کو جگانے کی ہوسخواب میں آتے ہوئے نیند چراتے ہوئے ہم
سخت مشکل ہے شیوۂ تسلیمہم بھی آخر کو جی چرانے لگے
قسم نباہ کی کھائی تھی عمر بھر کے لیےابھی سے آنکھ چراتے ہو اک نظر کے لیے
کیسے اس کو دل کی حالت سمجھاؤںبات کروں تو آنکھ چرانے لگتا ہے
دل تو سادہ ہے تیری ہر بات کو سچا مانتا ہےعقل نے باتیں کرتے تیرا آنکھ چرانا دیکھا ہے
گماں نہ کیونکہ کروں تجھ پہ دل چرانے کاجھکا کے آنکھ سبب کیا ہے مسکرانے کا
ہم بے خودان محفل تصویر اب گئےآئندہ ہم سے آپ میں آیا نہ جائے گا
خوبان جہاں کی ہے ترے حسن سے خوبیتو خوب نہ ہوتا تو کوئی خوب نہ ہوتا
حد ہو گئی تھی ہم سے محبت میں کفر کیجیسے خدا نخواستہ وہ لاشریک تھا
خوبان جہاں ہوں جس سے تسخیرایسا کوئی ہم نے ہنر نہ دیکھا
کیسا جھوٹا سہارا ہے یہ دکھ سے آنکھ چرانے کاکوئی کسی کا حال سنا کر اپنا آپ چھپاتا ہے
مجھے کسی نے سنا ہی نہیں توجہ سےمیں بد زبان صدائے کرخت ہوں شاید
تیری یادوں کے لمحے بھی بے درد تھےتجھ کو مجھ سے چراتے رہے رات بھر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books