aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "current"
تم مخاطب بھی ہو قریب بھی ہوتم کو دیکھیں کہ تم سے بات کریں
کیا تکلف کریں یہ کہنے میںجو بھی خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں
نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہمبچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم
بندگی ہم نے چھوڑ دی ہے فرازؔکیا کریں لوگ جب خدا ہو جائیں
نہیں دنیا کو جب پروا ہماریتو پھر دنیا کی پروا کیوں کریں ہم
جرم میں ہم کمی کریں بھی تو کیوںتم سزا بھی تو کم نہیں کرتے
ہماری ہی تمنا کیوں کرو تمتمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم
غم حیات نے آوارہ کر دیا ورنہتھی آرزو کہ ترے در پہ صبح و شام کریں
یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیںوفا داری کا دعویٰ کیوں کریں ہم
جی بہت چاہتا ہے سچ بولیںکیا کریں حوصلہ نہیں ہوتا
بڑا مزہ ہو جو محشر میں ہم کریں شکوہوہ منتوں سے کہیں چپ رہو خدا کے لیے
ہم کیا کریں اگر نہ تری آرزو کریںدنیا میں اور بھی کوئی تیرے سوا ہے کیا
تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیودامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں
جلا ہے جسم جہاں دل بھی جل گیا ہوگاکریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے
حال دل کیوں کر کریں اپنا بیاں اچھی طرحروبرو ان کے نہیں چلتی زباں اچھی طرح
آخر دعا کریں بھی تو کس مدعا کے ساتھکیسے زمیں کی بات کہیں آسماں سے ہم
خموشی سے ادا ہو رسم دوریکوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم
تھا ارادہ تری فریاد کریں حاکم سےوہ بھی اے شوخ ترا چاہنے والا نکلا
وفا اخلاص قربانی محبتاب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم
ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کیچاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books