aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "daaman-e-islaam"
آ گیا کون یہ آج اس کے مقابل اسلمؔآئینہ ٹوٹ گیا عکس کی تابانی سے
سنا ہے اس کو بہت سے اچکے دیکھتے ہیںسو ہم بھی دامن تقویٰ جھٹک کے دیکھتے ہیں
نمی اتر گئی دھرتی میں تہہ بہ تہہ اسلمؔبہار اشک نئی رت کی ابتدا میں ہے
مخلوق کو تمہاری محبت میں اے بتوایمان کا خیال نہ اسلام کا لحاظ
جو شیخ ہے چاہے ہے سر رشتۂ اسلامقائم رہے تسبیح کا اک تار نہ ٹوٹے
زلف دو تا دو راہۂ اسلام و کفر ہےزاہد ادھر خراب ادھر برہمن خراب
کفر و اسلام کے جھگڑے کو چکا دو صاحبجنگ آپس میں کریں شیخ و برہمن کب تک
چراغ سجدہ جلا کے دیکھو ہے بت کدہ دفن زیر کعبہحدود اسلام ہی کے اندر یہ سرحد کافری ملے گی
دیکھ کر مجھ کو تجھے کیوں ہے تحیر ناصحمشرب عشق ہے یہ مذہب اسلام نہیں
طالب دوست الگ رہتے ہیں سب سے ان کوپاس اصنام نہیں خواہش اسلام نہیں
جہاں وہ ہے نہیں واں کفر و اسلامعبث جھگڑا ہے شیخ و برہمن میں
ایک ہے جب مرجع اسلام و کفرفرق کیسا سبحہ و زنار کا
کفر و اسلام نے مقصد کو پہنچنے نہ دیاکعبہ و دیر کو سنگ رہ منزل سمجھا
لگاتا پھر رہا ہوں عاشقوں پر کفر کے فتوےظفرؔ واعظ ہوں میں اور خدمت اسلام کرتا ہوں
قبلہ بن جائے جہاں تو کوئی پتھر رکھ دےدست اسلام وہیں دین کا منبر رکھ دے
وارستہ کر دیا جسے الفت نے بس وہ شخصکب دام کفر و رشتۂ اسلام میں پھنسا
ہجر میں اس بت کافر کے تڑپتے ہیں پڑےاہل زنار کہیں صاحب اسلام کہیں
کفر و اسلام میں تولیں جو حقیقت تیریبت کدہ کیا کہ حرم سنگ ترازو ہو جائے
ہے ضرورت کہ محبت کا سبق دیں سب کوآؤ ہم مل کے کریں عظمت اسلام کی بات
لہو سے میں نے لکھا تھا جو کچھ دیوار زنداں پروہ بجلی بن کے چمکا دامن صبح گلستاں پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books