aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dabnaa"
میزاں کھڑی ہوئی مرے آگے نہ روز حشردبنا پڑا اسے مرے بار گناہ سے
جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیںدبا دبا سا سہی دل میں پیار ہے کہ نہیں
باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہمسو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا
اب کے اس بزم میں کچھ اپنا پتہ بھی دیناپاؤں پر پاؤں جو رکھنا تو دبا بھی دینا
گر ڈوبنا ہی اپنا مقدر ہے تو سنوڈوبیں گے ہم ضرور مگر ناخدا کے ساتھ
مجھے روکے گا تو اے ناخدا کیا غرق ہونے سےکہ جن کو ڈوبنا ہے ڈوب جاتے ہیں سفینوں میں
مٹا دے اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہےکہ دانہ خاک میں مل کر گل و گلزار ہوتا ہے
دل کو خدا کی یاد تلے بھی دبا چکاکم بخت پھر بھی چین نہ پائے تو کیا کروں
ہم کہاں کے دانا تھے کس ہنر میں یکتا تھےبے سبب ہوا غالبؔ دشمن آسماں اپنا
دبا کے قبر میں سب چل دیے دعا نہ سلامذرا سی دیر میں کیا ہو گیا زمانے کو
دفنا دیا گیا مجھے چاندی کی قبر میںمیں جس کو چاہتی تھی وہ لڑکا غریب تھا
کسے دوست اپنا بنائیں ہم کسے دل کا حال سنائیں ہمسبھی غیر ہیں سبھی اجنبی ترے گاؤں میں مرے شہر میں
مری نظر میں گئے موسموں کے رنگ بھی ہیںجو آنے والے ہیں ان موسموں سے ڈرنا کیا
موت برحق ہے تو پھر موت سے ڈرنا کیساایک ہجرت ہی تو ہے نقل مکانی ہی تو ہے
کبھی کبھی تو یہ وحشت بھی ہم پہ گزری ہےکہ دل کے ساتھ ہی دیکھا ہے ڈوبنا شب کا
فائدہ کیا سوچ آخر تو بھی دانا ہے اسدؔدوستی ناداں کی ہے جی کا زیاں ہو جائے گا
دل دبا جاتا ہے کتنا آج غم کے بار سےکیسی تنہائی ٹپکتی ہے در و دیوار سے
بعد مدت کے یہ اے داغؔ سمجھ میں آیاوہی دانا ہے کہا جس نے نہ مانا دل کا
جو ڈوبنا ہے تو اتنے سکون سے ڈوبوکہ آس پاس کی لہروں کو بھی پتا نہ لگے
گرمی سے مضطرب تھا زمانہ زمین پربھن جاتا تھا جو گرتا تھا دانا زمین پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books