aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "daflii"
ہاں ٹھیک ہے میں اپنی انا کا مریض ہوںآخر مرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی
سات صندوقوں میں بھر کر دفن کر دو نفرتیںآج انساں کو محبت کی ضرورت ہے بہت
دفن کر سکتا ہوں سینے میں تمہارے راز کواور تم چاہو تو افسانہ بنا سکتا ہوں میں
کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ دفن کے لیےدو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
اچھی صورت بھی کیا بری شے ہےجس نے ڈالی بری نظر ڈالی
بات ساقی کی نہ ٹالی جائے گیکر کے توبہ توڑ ڈالی جائے گی
بیلچے لاؤ کھولو زمیں کی تہیںمیں کہاں دفن ہوں کچھ پتا تو چلے
آج رکھے ہیں قدم اس نے مری چوکھٹ پرآج دہلیز مری چھت کے برابر ہوئی ہے
اپنی گلی میں مجھ کو نہ کر دفن بعد قتلمیرے پتے سے خلق کو کیوں تیرا گھر ملے
منتظر کس کا ہوں ٹوٹی ہوئی دہلیز پہ میںکون آئے گا یہاں کون ہے آنے والا
مٹھیوں میں خاک لے کر دوست آئے وقت دفنزندگی بھر کی محبت کا صلا دینے لگے
پھول کیا ڈالوگے تربت پر مریخاک بھی تم سے نہ ڈالی جائے گی
شام کی دہلیز پر ٹھہری ہوئی یادیں زبیرؔغم کی محرابوں کے دھندلے آئینے چمکا گئیں
گھر آپ ہی جگمگا اٹھے گادہلیز پہ اک قدم بہت ہے
دفنا دیا گیا مجھے چاندی کی قبر میںمیں جس کو چاہتی تھی وہ لڑکا غریب تھا
نہ خواب ہی سے جگایا نہ انتظار کیاہم اس دفعہ بھی چلے آئے چوم کر اس کو
ہوا ہے چار سجدوں پر یہ دعویٰ زاہدو تم کوخدا نے کیا تمہارے ہاتھ جنت بیچ ڈالی ہے
جس دن مری جبیں کسی دہلیز پر جھکےاس دن خدا شگاف مرے سر میں ڈال دے
بھیگی ہوئی اک شام کی دہلیز پہ بیٹھےہم دل کے سلگنے کا سبب سوچ رہے ہیں
کوئی ہلچل ہے نہ آہٹ نہ صدا ہے کوئیدل کی دہلیز پہ چپ چاپ کھڑا ہے کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books