aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dahr"
رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئیتم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی
چشم ہو تو آئینہ خانہ ہے دہرمنہ نظر آتا ہے دیواروں کے بیچ
سوز غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیاجا تجھے کشمکش دہر سے آزاد کیا
گلشن دہر سے خوشبو کی طرح گزرا میںسب کو مہکایا مگر اپنی نمائش نہیں کی
وہ حادثے بھی دہر میں ہم پر گزر گئےجینے کی آرزو میں کئی بار مر گئے
جسے عشرت کدہ دہر سمجھتا تھا میںآخر کار وہ اک خواب پریشاں نکلا
اب کارگہ دہر میں لگتا ہے بہت دلاے دوست کہیں یہ بھی ترا غم تو نہیں ہے
انقلابات دہر کی بنیادحق جو حق دار تک نہیں پہنچا
بے نیاز دہر کر دیتا ہے عشقبے زروں کو لعل و زر دیتا ہے عشق
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
عدم سے دہر میں آنا کسے گوارا تھاکشاں کشاں مجھے لائی ہے آرزو تیری
خود کو ہجوم دہر میں کھونا پڑا مجھےجیسے تھے لوگ ویسا ہی ہونا پڑا مجھے
بے ثباتی چمن دہر کی ہے جن پہ کھلیہوس رنگ نہ وہ خواہش بو کرتے ہیں
دیکھ لے اس چمن دہر کو دل بھر کے نظیرؔپھر ترا کاہے کو اس باغ میں آنا ہوگا
دہر میں اک ترے سوا کیا ہےتو نہیں ہے تو پھر بھلا کیا ہے
کافر عشق ہوا جب سے میں اس دہر میں ہوںہے مرے کفر سے یہ دین اور ایماں نازاں
آنکھوں میں اڑ رہی ہے لٹی محفلوں کی دھولعبرت سرائے دہر ہے اور ہم ہیں دوستو
گلشن دہر میں سو رنگ ہیں حاتمؔ اس کےوہ کہیں گل ہے کہیں بو ہے کہیں بوٹا ہے
جب عشق تھا تو دل کا اجالا تھا دہر میںکوئی چراغ نور بداماں نہیں ہے اب
خراب دہر نہ میں خود ہوا نہ تو نے کیاجو کچھ کیا ترے ملنے کی آرزو نے کیا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books