aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dar-parda"
کچھ ایسے زخم بھی در پردہ ہم نے کھائے ہیںجو ہم نے اپنے رفیقوں سے بھی چھپائے ہیں
قہر تھیں در پردہ شب مجلس میں اس کی شوخیاںلے گیا دل سب کے وہ اور سب سے شرماتا رہا
اے بتو در پردہ تم سے زاہدوں کو بھی ہے عشقصورت تسبیح پنہاں رکھتے ہیں زنار کو
سنائی جاتی ہیں در پردہ گالیاں مجھ کوکہوں جو میں تو کہے آپ سے کلام نہیں
گرچہ ہے طرز تغافل پردہ دار راز عشقپر ہم ایسے کھوئے جاتے ہیں کہ وہ پا جائے ہے
ہو گئی آوارہ گردی بے گھری کی پردہ دارکام جتنا ہم کو آتا تھا وہ کام آ ہی گیا
کرتا کچھ اور ہے وہ دکھاتا کچھ اور ہےدراصل سلسلہ پس پردہ کچھ اور ہے
ہمیں کم بخت احساس خودی اس در پہ لے بیٹھاہم اٹھ جاتے تو وہ پردہ بھی اٹھ جاتا جو حائل تھا
بازار سے گزرے ہے وہ بے پردہ کہ اس کوہندو کا ہے خطرہ نہ مسلمان کا ڈر ہے
سنا ہے حشر میں ہر آنکھ اسے بے پردہ دیکھے گیمجھے ڈر ہے نہ توہین جمال یار ہو جائے
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کوورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کر و بیاں
سنگت دلوں کی جیونوں مرنوں کا ارتباطپھر ڈر پڑا تھا کیا تجھے گرد و نواح کا
مجھے گناہ میں اپنا سراغ ملتا ہےوگرنہ پارسا و دین دار میں بھی تھا
پردہ آنکھوں سے ہٹانے میں بہت دیر لگیہمیں دنیا نظر آنے میں بہت دیر لگی
جانا پڑا رقیب کے در پر ہزار باراے کاش جانتا نہ ترے رہگزر کو میں
چاک ہو پردۂ وحشت مجھے منظور نہیںورنہ یہ ہاتھ گریبان سے کچھ دور نہیں
میں کسی جنم کی یادوں پہ پڑا پردہ ہوںکوئی اک لمحے کو اک دم سے اٹھاتا ہے مجھے
اللہ اللہ حسن کی یہ پردہ داری دیکھیےبھید جس نے کھولنا چاہا وہ دیوانہ ہوا
پڑا ہوں اس طرح اس در پہ مضطرؔکوئی دیکھے تو جانے مار ڈالا
یاد نے آ کر یکایک پردہ کھینچا دور تکمیں بھری محفل میں بیٹھا تھا کہ تنہا ہو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books