aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dars-e-daftar-e-imkaa.n"
درس علم عشق سے واقف نہیں مطلق فقیہنحو ہی میں محو ہے یا صرف ہی میں صرف ہے
ہے تا حد امکاں کوئی بستی نہ بیاباںآنکھوں میں کوئی خواب دکھائی نہیں دیتا
میں روح عالم امکاں میں شرح عظمت یزداںازل ہے میری بیداری ابد خواب گراں میرا
کتاب درس مجنوں مصحف رخسار لیلیٰ ہےحریف نکتہ دان عشق کو مکتب سے کیا مطلب
مجھ سے جو چاہئے وہ درس بصیرت لیجےمیں خود آواز ہوں میری کوئی آواز نہیں
لمحۂ امکان کو پہلو بدلتے دیکھناآتش بے رنگ میں خود کو پگھلتے دیکھنا
میری دیوانگئ عشق ہے اک درس جہاںمیرے گرنے سے بہت لوگ سنبھل جاتے ہیں
ہر بوند نوک کلک کی دیتی ہے درس ہوشکونین کا سراغ بھی بطن سخن میں ہے
دفتر حسن سجا رکھا ہے اس نے عاطرؔوہ غزل کو مری عرضی کی طرح پڑھتا ہے
در امکان کی دستک مجھے بھیجی گئی ہےمیری قسمت میں تو موجود کی دولت نہیں ہے
خبر بھی ہے تجھے اس دفتر محبت کوجلانے جلنے میں کیا کیا زمانے لگتے ہیں
روز حساب جب مرا پیش ہو دفتر عملآپ بھی شرمسار ہو مجھ کو بھی شرمسار کر
حد امکاں سے پرے تک میں تجھے چاہوں گیتو مجھے اپنے میسر کی حدوں میں ملنا
پرتو سے جس کے عالم امکاں بہار ہےوہ نو بہار ناز ابھی رہ گزر میں ہے
حد امکان سے آگے میں جانا چاہتا ہوں پرابھی ایمان آدھا ہے ابھی لغزش ادھوری ہے
حضور دختر رز ہاتھ پاؤں کانپتے ہیںتمام مستوں کو رعشہ ہے روبروئے شراب
جب تک تمہارا حسن نمایاں نہ ہو سکاروشن چراغ عالم امکان نہ ہو سکا
مکتب عشق کا معلم ہوںکیوں نہ ہوئے درس یار کی تکرار
دیکھا زاہد نے جو اس روئے کتابی کو تو بسورق کفر لیا دفتر ایمان کو پھاڑ
عاشق سے ناک بھوں نہ چڑھا او کتاب روہم درس عشق میں یہ الف بھی پڑھے نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books