aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "darvaaza"
کون آئے گا یہاں کوئی نہ آیا ہوگامیرا دروازہ ہواؤں نے ہلایا ہوگا
آج بہت دن بعد میں اپنے کمرے تک آ نکلا تھاجوں ہی دروازہ کھولا ہے اس کی خوشبو آئی ہے
کہاں مے خانہ کا دروازہ غالبؔ اور کہاں واعظپر اتنا جانتے ہیں کل وہ جاتا تھا کہ ہم نکلے
دروازہ کھلا ہے کہ کوئی لوٹ نہ جائےاور اس کے لیے جو کبھی آیا نہ گیا ہو
دروازہ جو کھولا تو نظر آئے کھڑے وہحیرت ہے مجھے آج کدھر بھول پڑے وہ
تیرے وعدے کو کبھی جھوٹ نہیں سمجھوں گاآج کی رات بھی دروازہ کھلا رکھوں گا
ہاتھ میرے بھول بیٹھے دستکیں دینے کا فنبند مجھ پر جب سے اس کے گھر کا دروازہ ہوا
بس اک پکار پہ دروازہ کھول دیتے ہیںذرا سا صبر بھی ان آنسوؤں سے ہوتا نہیں
دروازہ کھٹکھٹا کے ستارے چلے گئےخوابوں کی شال اوڑھ کے میں اونگھتا رہا
تمہارے گھر میں دروازہ ہے لیکن تمہیں خطرے کا اندازہ نہیں ہےہمیں خطرے کا اندازہ ہے لیکن ہمارے گھر میں دروازہ نہیں ہے
دروازہ بند دیکھ کے میرے مکان کاجھونکا ہوا کا کھڑکی کے پردے ہلا گیا
کھولا دروازہ سمجھ کر مجھ کو غیرکھا گئے دھوکا مری آواز سے
سامنے آ کر وہ کیا رہنے لگاگھر کا دروازہ کھلا رہنے لگا
آج آنکھوں میں کوئی رات گئے آئے گاآج کی رات یہ دروازہ کھلا رہنے دے
دستک میں کوئی درد کی خوشبو ضرور تھیدروازہ کھولنے کے لیے گھر کا گھر اٹھا
دیکھ رہ جائے نہ تو خواہش کے گنبد میں اسیرگھر بناتا ہے تو سب سے پہلے دروازہ لگا
جسے دروازہ کہتے تھے وہی دیوار نکلیجسے ہم دل سمجھتے تھے وہ دنیا ہو رہا ہے
منہ تک بھی ضعف سے نہیں آ سکتی دل کی باتدروازہ گھر سے سیکڑوں فرسنگ ہو گیا
گھر کی ویرانیاں لے جائے چرا کر کوئیاسی امید پہ دروازہ کھلا رکھا ہے
کھول دیتے ہیں پلٹ آنے پہ دروازۂ دلآنے والے کا ارادہ نہیں دیکھا جاتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books