aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dast-e-qaatil"
کیوں شریک غم بناتے ہو کسی کو اے قتیلؔاپنی سولی اپنے کاندھے پر اٹھاؤ چپ رہو
لوگ زندہ نظر آتے تھے مگر تھے مقتولدست قاتل میں بظاہر کوئی شمشیر نہ تھی
ترک وفا کے بعد یہ اس کی ادا قتیلؔمجھ کو ستائے کوئی تو اس کو برا لگے
یہ تماشا دیدنی ٹھہرا مگر دیکھے گا کونہو گئے ہم راکھ تو دست دعا روشن ہوا
مری قسمت لکھی جاتی تھی جس دن میں اگر ہوتااڑا ہی لیتا دست کاتب تقدیر سے کاغذ
کچھ ایسی بن گئی تصویر اس کے دست قدرت سےرہا حیراں بنا کر آپ صورت آفریں برسوں
چبھیں گے زیرہ ہائے شیشۂ دل دست نازک میںسنبھل کر ہاتھ ڈالا کیجیے میرے گریباں پر
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
کل کائنات فکر سے آزاد ہو گئیانساں مثال دست تہ سنگ رہ گیا
دست پر خوں کو کف دست نگاراں سمجھےقتل گہہ تھی جسے ہم محفل یاراں سمجھے
سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہےدیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے
یاد فروغ دست حنائی نہ پوچھیےہر زخم دل کو رشک نمک داں بنا دیا
لہو جگر کا ہوا صرف رنگ دست حناجو سودا سر میں تھا صحرا کھنگالنے میں گیا
اٹھا پردہ تو محشر بھی اٹھے گا دیدۂ دل میںقیامت چھپ کے بیٹھی ہے نقاب روئے قاتل میں
نے ہاتھ مرا ہاتھ ہے نے جیب مری جیبکیا دست و گریباں کو کہوں دست و گریباں
ساقی کے آنے کی یہ تمنا ہے بزم میںدست سبو بلند ہے دست دعا کے ساتھ
لمس صدائے ساز نے زخم نہال کر دیےیہ تو وہی ہنر ہے جو دست طبیب جاں میں تھا
لکھ کر مقطعات میں دیں ان کو عرضیاںجو دائرے تھے کاسۂ دست گدا ہوئے
کم نہیں اے دل بے تاب متاع امیددست مے خوار میں خالی ہی سہی جام تو ہے
میں ہوں اور ساقی ہو اور ہوں راس و چپ یہ وہ بہمجام دست چپ کے پاس اور شیشہ دست راس پاس
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books