aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dastaane"
مختصر یہ ہے ہماری داستان زندگیاک سکون دل کی خاطر عمر بھر تڑپا کیے
سن کے ساری داستان رنج و غمکہہ دیا اس نے کہ پھر ہم کیا کریں
میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروںتمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے
رو پڑی رات سمٹ کر مرے دستانے میںچاند کو دور کہیں کھو دیا ویرانے میں
مری داستان حسرت وہ سنا سنا کے روئےمرے آزمانے والے مجھے آزما کے روئے
کاغذ تمام کلک تمام اور ہم تمامپر داستان شوق ابھی ناتمام ہے
عشق ہو جائے گا میری داستان عشق سےرات بھر جاگا کرو گے اس کہانی کے لئے
ذرا سی بات تھی عرض تمنا پر بگڑ بیٹھےوہ میری عمر بھر کی داستان درد کیا سنتے
داستان غم دل ان کو سنائی نہ گئیبات بگڑی تھی کچھ ایسی کہ بنائی نہ گئی
دہرائی جا سکے گی نہ اب داستان عشقکچھ وہ کہیں سے بھول گئے ہیں کہیں سے ہم
یوں نہ کسی طرح کٹی جب مری زندگی کی راتچھیڑ کے داستان غم دل نے مجھے سلا دیا
ترے موزے یہیں پر رہ گئے ہیںمیں ان سے اپنے دستانے بنا لوں
داستان شوق دل ایسی نہیں تھی مختصرجی لگا کر تم اگر سنتے میں کہتا اور بھی
داستان حسن جب پھیلی تو لا محدود تھیاور جب سمٹی تو تیرا نام ہو کر رہ گئی
رقم کروں بھی تو کیسے میں داستان وفاحروف پھرتے ہیں بیگانے میرے کاغذ سے
بہت طویل مری داستان غم تھی مگرغزل سے کام لیا مختصر بنانے کا
داستان شوق کتنی بار دہرائی گئیسننے والوں میں توجہ کی کمی پائی گئی
کچھ اب کے ہم بھی کہیں اس کی داستان وصالمگر وہ زلف پریشاں کھلے تو بات چلے
ہم نشیں دیکھی نحوست داستان ہجر کیصحبتیں جمنے نہ پائی تھیں کہ برہم ہو گئیں
یہ سرگزشت زمانہ یہ داستان حیاتادھوری بات میں بھی رہ گئی کمی میری
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books