aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dau.Daa"
میرے آنے کی خبر سن کے وہ دوڑا آتااس کو پہنچا نہیں پیغام یہی لگتا ہے
زلزلے کا تھا سفر جس میں کی مستی ہم نےخشک چٹانوں پہ دوڑا دی ہے کشتی ہم نے
ہر شخص دوڑتا ہے یہاں بھیڑ کی طرفپھر یہ بھی چاہتا ہے اسے راستا ملے
اس ادا سے مجھے سلام کیاایک ہی آن میں غلام کیا
چھوڑا نہیں خودی کو دوڑے خدا کے پیچھےآساں کو چھوڑ بندے مشکل کو ڈھونڈتے ہیں
روشنی ڈھونڈ کے لانا کوئی مشکل تو نہ تھالیکن اس دوڑ میں ہر شخص کو جلتے دیکھا
جب غم ہوا چڑھا لیں دو بوتلیں اکٹھیملا کی دوڑ مسجد اکبرؔ کی دوڑ بھٹی
بچے میری انگلی تھامے دھیرے دھیرے چلتے تھےپھر وہ آگے دوڑ گئے میں تنہا پیچھے چھوٹ گیا
آتی ہے بات بات مجھے بار بار یادکہتا ہوں دوڑ دوڑ کے قاصد سے راہ میں
ہاں دکھا دے اے تصور پھر وہ صبح و شام تودوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو
اک مسلسل دوڑ میں ہیں منزلیں اور فاصلےپاؤں تو اپنی جگہ ہیں راستہ اپنی جگہ
ملتے ہی نظر دل کو ملایا نہیں جاتاآغاز کو انجام بنایا نہیں جاتا
یہ نہ آنے کے بہانے ہیں سبھی ورنہ میاںاتنا تو گھر سے مرے کچھ نہیں گھر دور ترا
کچھ مہ جبیں لباس کے فیشن کی دوڑ میںپابندیٔ لباس سے آگے نکل گئے
ہم عشق کے بندہ ہیں مذہب سے نہیں واقفگر کعبہ ہوا تو کیا بت خانہ ہوا تو کیا
شیشۂ آبرو سنبھال اے دلدور الٹا چلا ہے دنیا کا
دیوانہ وار دوڑ کے کوئی لپٹ نہ جائےآنکھوں میں آنکھیں ڈال کے دیکھا نہ کیجئے
فراقؔ دوڑ گئی روح سی زمانے میںکہاں کا درد بھرا تھا مرے فسانے میں
میں دوڑ دوڑ کے خود کو پکڑ کے لاتا ہوںتمہارے عشق نے بچا بنا دیا ہے مجھے
کہتا ہے بہت کچھ وہ مجھے چپکے ہی چپکےظاہر میں یہ کہتا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books