تلاش کے نتائج
تلاش کا نتیجہ "dayaa"
شعر کے متعلقہ نتیجہ "dayaa"
شعر
دوزخ و جنت ہیں اب میری نظر کے سامنے
گھر رقیبوں نے بنایا اس کے گھر کے سامنے
پنڈت دیا شنکر نسیم لکھنوی
شعر
سمجھا ہے حق کو اپنے ہی جانب ہر ایک شخص
یہ چاند اس کے ساتھ چلا جو جدھر گیا
پنڈت دیا شنکر نسیم لکھنوی
شعر
جنوں کی چاک زنی نے اثر کیا واں بھی
جو خط میں حال لکھا تھا وہ خط کا حال ہوا
پنڈت دیا شنکر نسیم لکھنوی
شعر
جو دن کو نکلو تو خورشید گرد سر گھومے
چلو جو شب کو تو قدموں پہ ماہتاب گرے
پنڈت دیا شنکر نسیم لکھنوی
شعر
معنیٔ روشن جو ہوں تو سو سے بہتر ایک شعر
مطلع خورشید کافی ہے پئے دیوان صبح
پنڈت دیا شنکر نسیم لکھنوی
شعر
صبح دم غائب ہوئے انجمؔ تو ثابت ہو گیا
خندۂ بیہودہ پر توڑے گئے دندان صبح
پنڈت دیا شنکر نسیم لکھنوی
شعر
پہنچی نہ راحت ہم سے کسی کو بلکہ اذیت کوش ہوئے
زندہ تھے تو بار شکم تھے مر کے وبال دوش ہوئے