aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dekhtaa"
انداز اپنا دیکھتے ہیں آئنے میں وہاور یہ بھی دیکھتے ہیں کوئی دیکھتا نہ ہو
شدید پیاس تھی پھر بھی چھوا نہ پانی کومیں دیکھتا رہا دریا تری روانی کو
تیری محفل سے اٹھاتا غیر مجھ کو کیا مجالدیکھتا تھا میں کہ تو نے بھی اشارہ کر دیا
میں روز ادھر سے گزرتا ہوں کون دیکھتا ہےمیں جب ادھر سے نہ گزروں گا کون دیکھے گا
جن آنکھوں سے مجھے تم دیکھتے ہومیں ان آنکھوں سے دنیا دیکھتا ہوں
جو دیکھتا ہوں وہی بولنے کا عادی ہوںمیں اپنے شہر کا سب سے بڑا فسادی ہوں
یہ صبح کی سفیدیاں یہ دوپہر کی زردیاںاب آئینے میں دیکھتا ہوں میں کہاں چلا گیا
نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کیبڑی آرزو تھی ملاقات کی
چبھن یہ پیٹھ میں کیسی ہے مڑ کے دیکھ تو لےکہیں کوئی تجھے پیچھے سے دیکھتا ہوگا
میں اسے دیکھ کے لوٹا ہوں تو کیا دیکھتا ہوںشہر کا شہر مجھے دیکھنے آیا ہوا ہے
وقت رک رک کے جنہیں دیکھتا رہتا ہے سلیمؔیہ کبھی وقت کی رفتار ہوا کرتے تھے
کمرے میں پھیلتا رہا سگریٹ کا دھواںمیں بند کھڑکیوں کی طرف دیکھتا رہا
اس ایک چہرے میں آباد تھے کئی چہرےاس ایک شخص میں کس کس کو دیکھتا تھا میں
ہم سب آئینہ در آئینہ در آئینہ ہیںکیا خبر کون کہاں کس کی طرف دیکھتا ہے
ہمیں معلوم ہے ہم سے سنو محشر میں کیا ہوگاسب اس کو دیکھتے ہوں گے وہ ہم کو دیکھتا ہوگا
عجب پر لطف منظر دیکھتا رہتا ہوں بارش میںبدن جلتا ہے اور میں بھیگتا رہتا ہوں بارش میں
کیا دیکھتا ہے ہاتھ مرا چھوڑ دے طبیبیاں جان ہی بدن میں نہیں نبض کیا چلے
تڑپتی دیکھتا ہوں جب کوئی شےاٹھا لیتا ہوں اپنا دل سمجھ کر
میں آگ دیکھتا تھا آگ سے جدا کر کےبلا کا رنگ تھا رنگینیٔ قبا سے ادھر
وہ جب دیکھتے ہیں کبھی میری جانبتو میں جانب آسماں دیکھتا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books