aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "devar"
ہوگا کسی دیوار کے سائے میں پڑا میرؔکیا ربط محبت سے اس آرام طلب کو
مری خواہش ہے کہ آنگن میں نہ دیوار اٹھےمرے بھائی مرے حصے کی زمیں تو رکھ لے
جو چپ چاپ رہتی تھی دیوار پروہ تصویر باتیں بنانے لگی
روز دیوار میں چن دیتا ہوں میں اپنی اناروز وہ توڑ کے دیوار نکل آتی ہے
اب رات کی دیوار کو ڈھانا ہے ضرورییہ کام مگر مجھ سے اکیلے نہیں ہوگا
تیرے خیال کے دیوار و در بناتے ہیںہم اپنے گھر میں بھی تیرا ہی گھر بناتے ہیں
اک دیوار پہ چاند ٹکا تھامیں یہ سمجھا تم بیٹھے ہو
ایک دیوار اٹھائی تھی بڑی عجلت میںوہی دیوار گرانے میں بہت دیر لگی
میں اس دیوار پر چڑھ تو گیا تھااتارے کون اب دیوار پر سے
فقط مال و زر دیوار و در اچھا نہیں لگتاجہاں بچے نہیں ہوتے وہ گھر اچھا نہیں لگتا
اچھا ہوا کہ سب در و دیوار گر پڑےاب روشنی تو ہے مرے گھر میں ہوا تو ہے
یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیںکبھی صبا کو کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیں
یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھےمیں سمجھتا تھا مرے یار سمجھتے ہیں مجھے
در و دیوار پہ شکلیں سی بنانے آئیپھر یہ بارش مری تنہائی چرانے آئی
در و دیوار پہ حسرت سے نظر کرتے ہیںخوش رہو اہل وطن ہم تو سفر کرتے ہیں
نیا سال دیوار پر ٹانگ دےپرانے برس کا کلنڈر گرا
دیوار و در پہ خون کے چھینٹے ہیں جا بہ جابکھرا ہوا ہے رنگ حنا تیرے شہر میں
اپنی مجبوری کو ہم دیوار و در کہنے لگےقید کا ساماں کیا اور اس کو گھر کہنے لگے
اپنے ہی سامنے دیوار بنا بیٹھا ہوںہے یہ انجام اسے رستے سے ہٹا دینے کا
دیوار کیا گری مرے خستہ مکان کیلوگوں نے میرے صحن میں رستے بنا لیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books