aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "devdaas"
سر جھکاؤ گے تو پتھر دیوتا ہو جائے گااتنا مت چاہو اسے وہ بے وفا ہو جائے گا
دیوتا بننے کی حسرت میں معلق ہو گئےاب ذرا نیچے اتریے آدمی بن جائیے
سب لوگ اس سے پہلے کہ دیوتا سمجھتےہم نے ذرا سا خود کو انسان کر لیا ہے
دیوتا میرے آنگن میں اتریں گے کب زندگی بھر یہی سوچتا رہ گیامیرے بچوں نے تو چاند کو چھو لیا اور میں چاند کو پوجتا رہ گیا
کس سادگی سے وہ بھی دغا دے گیا مجھےجس شخص نے کہا تھا کبھی دیوتا مجھے
بہت ہیں سجدہ گاہیں پر در جاناں نہیں ملتاہزاروں دیوتا ہیں ہر طرف انساں نہیں ملتا
جب تلک شیشہ رہا میں بارہا توڑا گیابن گیا پتھر تو سب نے دیوتا مانا مجھے
دل ایک صدیوں پرانا اداس مندر ہےامید ترسا ہوا پیار دیو داسی کا
پتھروں کے دیس میں شیشے کا ہے اپنا وقاردیوتا اپنی جگہ اور آدمی اپنی جگہ
زمانہ تجھ کو حریف کہہ لے اسے یہ حق ہےمری نظر میں تو دیوتا ہے یہی بہت ہے
محبت روپ میں ڈھلتی تو وہ اک دیوتا ہوتامیں اس کو پوجنے لگتا اگر وہ با وفا ہوتا
آپ کو دیوتا سمجھتا تھاآپ تو خوب دیوتا نکلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books