aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dha.dakte"
ہر دھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیںعمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں
اہل ہنر کے دل میں دھڑکتے ہیں سب کے دلسارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے
دن کے سینے میں دھڑکتے ہوئے لمحوں کی قسمشب کی رفتار سبک گام سے جی ڈرتا ہے
کچھ میرے دھڑکتے ہوئے دل نے بھی پکاراکچھ آپ کو بازار میں دھوکا بھی ہوا ہے
دھڑکتے ہوئے دل کے ہمراہ میرےمری نبض بھی چارہ گر دیکھ لیتے
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیاوہ تری یاد تھی اب یاد آیا
میں جب سو جاؤں ان آنکھوں پہ اپنے ہونٹ رکھ دینایقیں آ جائے گا پلکوں تلے بھی دل دھڑکتا ہے
محبت کا تم سے اثر کیا کہوںنظر مل گئی دل دھڑکنے لگا
ناموں کا اک ہجوم سہی میرے آس پاسدل سن کے ایک نام دھڑکتا ضرور ہے
دھڑکتی قربتوں کے خواب سے جاگے تو جاناذرا سے وصل نے کتنا اکیلا کر دیا ہے
بجائے سینے کے آنکھوں میں دل دھڑکتا ہےیہ انتظار کے لمحے عجیب ہوتے ہیں
دھڑکنے لگا دل نظر جھک گئیکبھی ان سے جب سامنا ہو گیا
سانس لیتا ہوں تو روتا ہے کوئی سینے میںدل دھڑکتا ہے تو ماتم کی صدا آتی ہے
شاید کسی کی یاد کا موسم پھر آ گیاپہلو میں دل کی طرح دھڑکنے لگی ہے شام
مجھے لگتا ہے دل کھنچ کر چلا آتا ہے ہاتھوں پرتجھے لکھوں تو میری انگلیاں ایسی دھڑکتی ہیں
یہ دھڑکتا ہوا دل اس کے حوالے کر دوںایک بھی شخص اگر شہر میں زندہ مل جائے
ہاں اے غم عشق مجھ کو پہچاندل بن کے دھڑک رہا ہوں کب سے
دل ہی عیار ہے بے وجہ دھڑک اٹھتا ہےورنہ افسردہ ہواؤں میں بلاوا کیسا
عارضوں پر یہ ڈھلکتے ہوئے آنسو توبہہم نے شعلوں پہ مچلتی ہوئی شبنم دیکھی
پھر ترا ذکر کیا باد صبا نے مجھ سےپھر مرے دل کو دھڑکنے کے بہانے آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books