aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dhaa.iye"
بت خانہ توڑ ڈالیے مسجد کو ڈھائیےدل کو نہ توڑیئے یہ خدا کا مقام ہے
غرض کہ کاٹ دیے زندگی کے دن اے دوستوہ تیری یاد میں ہوں یا تجھے بھلانے میں
عادتاً تم نے کر دیے وعدےعادتاً ہم نے اعتبار کیا
داغ دنیا نے دیے زخم زمانے سے ملےہم کو تحفے یہ تمہیں دوست بنانے سے ملے
جدائیوں کے زخم درد زندگی نے بھر دیےتجھے بھی نیند آ گئی مجھے بھی صبر آ گیا
سیاہ رات نہیں لیتی نام ڈھلنے کایہی تو وقت ہے سورج ترے نکلنے کا
جو ان معصوم آنکھوں نے دیے تھےوہ دھوکے آج تک میں کھا رہا ہوں
ان کے رخسار پہ ڈھلکے ہوئے آنسو توبہمیں نے شبنم کو بھی شعلوں پہ مچلتے دیکھا
دکھائی دیئے یوں کہ بے خود کیاہمیں آپ سے بھی جدا کر چلے
شام ڈھلنے سے فقط شام نہیں ڈھلتی ہےعمر ڈھل جاتی ہے جلدی پلٹ آنا مرے دوست
جذبۂ عشق سلامت ہے تو انشا اللہکچے دھاگے سے چلے آئیں گے سرکار بندھے
خدا کرے نہ ڈھلے دھوپ تیرے چہرہ کیتمام عمر تری زندگی کی شام نہ ہو
آ گئی یاد شام ڈھلتے ہیبجھ گیا دل چراغ جلتے ہی
بوسۂ رخسار پر تکرار رہنے دیجیےلیجیے یا دیجیے انکار رہنے دیجیے
کبھی تو شام ڈھلے اپنے گھر گئے ہوتےکسی کی آنکھ میں رہ کر سنور گئے ہوتے
کسی نے رکھ دیے ممتا بھرے دو ہاتھ کیا سر پرمرے اندر کوئی بچہ بلک کر رونے لگتا ہے
ہر ایک بات کے یوں تو دیے جواب اس نےجو خاص بات تھی ہر بار ہنس کے ٹال گیا
بوسہ جو رخ کا دیتے نہیں لب کا دیجئےیہ ہے مثل کہ پھول نہیں پنکھڑی سہی
چل دئیے سوئے حرم کوئے بتاں سے مومنؔجب دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا
اسی کھنڈر میں کہیں کچھ دیے ہیں ٹوٹے ہوئےانہیں سے کام چلاؤ بڑی اداس ہے رات
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books