aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dhabba"
ہمیشہ خون دل رویا ہوں میں لیکن سلیقے سےنہ قطرہ آستیں پر ہے نہ دھبا جیب و دامن پر
او ستم گر تری تلوار کا دھبا چھٹ جائےاپنے دامن کو لہو سے مرے بھر جانے دے
جب بھی دیکھا مرے کردار پہ دھبا کوئیدیر تک بیٹھ کے تنہائی میں رویا کوئی
آصف الدولۂ مرحوم وہ تھا شستہ مزاججس کے گل زار میں پڑتا تھا صبا سے دھبا
داغ پیشانیٔ زاہد نہ گیا جیتے جیساتھ لایا تھا یہ کیا ملک بقا سے دھبا
جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیںدبا دبا سا سہی دل میں پیار ہے کہ نہیں
اب کے اس بزم میں کچھ اپنا پتہ بھی دیناپاؤں پر پاؤں جو رکھنا تو دبا بھی دینا
اب رات کی دیوار کو ڈھانا ہے ضرورییہ کام مگر مجھ سے اکیلے نہیں ہوگا
دل کو خدا کی یاد تلے بھی دبا چکاکم بخت پھر بھی چین نہ پائے تو کیا کروں
دبا کے قبر میں سب چل دیے دعا نہ سلامذرا سی دیر میں کیا ہو گیا زمانے کو
کچھ الہ آباد میں ساماں نہیں بہبود کےیاں دھرا کیا ہے بجز اکبر کے اور امرود کے
غیر سے دور مگر اس کی نگاہوں کے قریںمحفل یار میں اس ڈھب سے الگ بیٹھا ہوں
دل دبا جاتا ہے کتنا آج غم کے بار سےکیسی تنہائی ٹپکتی ہے در و دیوار سے
اتر کے ناؤ سے بھی کب سفر تمام ہوازمیں پہ پاؤں دھرا تو زمین چلنے لگی
رات پی زمزم پہ مے اور صبح دمدھوئے دھبے جامۂ احرام کے
کچی دیواروں کو پانی کی لہر کاٹ گئیپہلی بارش ہی نے برسات کی ڈھایا ہے مجھے
ہمیں بھی عرض تمنا کا ڈھب نہیں آتامزاج یار بھی سادہ ہے کیا کیا جائے
یہ کیسے ملبے کے نیچے دبا دیا گیا ہوںمجھے بدن سے نکالو میں تنگ آ گیا ہوں
فرصت ہو تو یہ جسم بھی مٹی میں دبا دولو پھر میں زماں اور مکاں سے نکل آیا
وے دن گئے کہ آنکھیں دریا سی بہتیاں تھیںسوکھا پڑا ہے اب تو مدت سے یہ دو آبا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books