aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dhalak"
محفل کے بیچ سن کے مرے سوز دل کا حالبے اختیار شمع کے آنسو ڈھلک پڑے
سیاہ رات نہیں لیتی نام ڈھلنے کایہی تو وقت ہے سورج ترے نکلنے کا
مصیبت اور لمبی زندگانیبزرگوں کی دعا نے مار ڈالا
ان کے رخسار پہ ڈھلکے ہوئے آنسو توبہمیں نے شبنم کو بھی شعلوں پہ مچلتے دیکھا
شام ڈھلنے سے فقط شام نہیں ڈھلتی ہےعمر ڈھل جاتی ہے جلدی پلٹ آنا مرے دوست
آ گئی یاد شام ڈھلتے ہیبجھ گیا دل چراغ جلتے ہی
تو آگ میں اے عورت زندہ بھی جلی برسوںسانچے میں ہر اک غم کے چپ چاپ ڈھلی برسوں
نیند بھی جاگتی رہی پورے ہوئے نہ خواب بھیصبح ہوئی زمین پر رات ڈھلی مزار میں
خموشی میری معنی خیز تھی اے آرزو کتنیکہ جس نے جیسا چاہا ویسا افسانہ بنا ڈالا
دن بھر تو میں دنیا کے دھندوں میں کھویا رہاجب دیواروں سے دھوپ ڈھلی تم یاد آئے
سب کا تو مداوا کر ڈالا اپنا ہی مداوا کر نہ سکےسب کے تو گریباں سی ڈالے اپنا ہی گریباں بھول گئے
مار ڈالا مسکرا کر ناز سےہاں مری جاں پھر اسی انداز سے
ہم نے تو خود کو بھی مٹا ڈالاتم نے تو صرف بے وفائی کی
کب دھوپ چلی شام ڈھلی کس کو خبر ہےاک عمر سے میں اپنے ہی سائے میں کھڑا ہوں
کبھی کھولے تو کبھی زلف کو بکھرائے ہےزندگی شام ہے اور شام ڈھلی جائے ہے
مار ڈالا تری آنکھوں نے ہمیںشیر کا کام ہرن کرتے ہیں
اور کچھ یوں ہوا کہ بچوں نےچھینا جھپٹی میں توڑ ڈالا مجھے
آگ ہو دل میں تو آنکھوں میں دھنک پیدا ہوروح میں روشنی لہجے میں چمک پیدا ہو
مہکتے پھول ستارے دمکتا چاند دھنکترے جمال سے کتنوں نے استفادہ کیا
دل ہی عیار ہے بے وجہ دھڑک اٹھتا ہےورنہ افسردہ ہواؤں میں بلاوا کیسا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books