aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dhale"
خدا کرے نہ ڈھلے دھوپ تیرے چہرہ کیتمام عمر تری زندگی کی شام نہ ہو
کبھی تو شام ڈھلے اپنے گھر گئے ہوتےکسی کی آنکھ میں رہ کر سنور گئے ہوتے
مرا گمان ہے شاید یہ واقعہ ہو جائےکہ شام مجھ میں ڈھلے اور سب فنا ہو جائے
شام ڈھلے اک ویرانی سی ساتھ مرے گھر جاتی ہےمجھ سے پوچھو اس کی حالت جس کی ماں مر جاتی ہے
شام ڈھلے یہ سوچ کے بیٹھے ہم اپنی تصویر کے پاسساری غزلیں بیٹھی ہوں گی اپنے اپنے میر کے پاس
مجھ سے بچھڑ کر ہوگا سمندر بھی بے چینرات ڈھلے تو کرتا ہوگا شور بہت
شام ڈھلے آہٹ کی کرنیں پھوٹی تھیںسورج ڈوب کے میرے گھر میں نکلا تھا
ہے شام ابھی کیا ہے بہکی ہوئی باتیں ہیںکچھ رات ڈھلے ساقی مے خانہ سنبھلتا ہے
جانے کیا کیا ظلم پرندے دیکھ کے آتے ہیںشام ڈھلے پیڑوں پر مرثیہ خوانی ہوتی ہے
دل درد کی بھٹی میں کئی بار جلے ہےتب ایک غزل حسن کے سانچے میں ڈھلے ہے
کوئی ایسے وقت میں ہم سے بچھڑا ہےشام ڈھلے جب پنچھی گھر لوٹ آتے ہیں
بستی میں ہے وہ سناٹا جنگل مات لگےشام ڈھلے بھی گھر پہنچوں تو آدھی رات لگے
جشن ہوتا ہے وہاں رات ڈھلےوہ جو اک خالی مکاں ہے مجھ میں
بیٹھا ہی رہا صبح سے میں دھوپ ڈھلے تکسایہ ہی سمجھتی رہی دیوار مجھے بھی
صبح آتی ہے دبے پاؤں چلی جاتی ہےگھیر لیتا ہے مجھے شام ڈھلے سناٹا
وہ ہو نہ سکا اپنا تو ہم ہو گئے اس کےاس شخص کی مرضی ہی میں ڈھالے ہوئے ہم ہیں
درد کی دھوپ ڈھلے غم کے زمانے جائیںدیکھیے روح سے کب داغ پرانے جائیں
دکھ کے طاق پہ شام ڈھلےکس نے دیا جلایا تھا
کھیل کود کر شام ڈھلے کیوںاپنے گھر کو جاتی دھوپ
آسمانوں سے زمینوں پہ جواب آئے گاایک دن رات ڈھلے یوم حساب آئے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books