aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dhalne"
سیاہ رات نہیں لیتی نام ڈھلنے کایہی تو وقت ہے سورج ترے نکلنے کا
شام ڈھلنے سے فقط شام نہیں ڈھلتی ہےعمر ڈھل جاتی ہے جلدی پلٹ آنا مرے دوست
سائے ڈھلنے چراغ جلنے لگےلوگ اپنے گھروں کو چلنے لگے
یہ ہوا سارے چراغوں کو اڑا لے جائے گیرات ڈھلنے تک یہاں سب کچھ دھواں ہو جائے گا
اس نے دن جلدی ڈھلنے کی خواہش کیدھرتی نے رفتار بڑھا دی گردش کی
بت خانہ توڑ ڈالیے مسجد کو ڈھائیےدل کو نہ توڑیئے یہ خدا کا مقام ہے
باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہمسو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا
ان کے رخسار پہ ڈھلکے ہوئے آنسو توبہمیں نے شبنم کو بھی شعلوں پہ مچلتے دیکھا
جذبۂ عشق سلامت ہے تو انشا اللہکچے دھاگے سے چلے آئیں گے سرکار بندھے
خدا کرے نہ ڈھلے دھوپ تیرے چہرہ کیتمام عمر تری زندگی کی شام نہ ہو
آ گئی یاد شام ڈھلتے ہیبجھ گیا دل چراغ جلتے ہی
کبھی تو شام ڈھلے اپنے گھر گئے ہوتےکسی کی آنکھ میں رہ کر سنور گئے ہوتے
ہم بہت دور نکل آئے ہیں چلتے چلتےاب ٹھہر جائیں کہیں شام کے ڈھلتے ڈھلتے
یہ جب ہے کہ اک خواب سے رشتہ ہے ہمارادن ڈھلتے ہی دل ڈوبنے لگتا ہے ہمارا
کچھ اور طرح کی مشکل میں ڈالنے کے لیےمیں اپنی زندگی آسان کرنے والا ہوں
مرا گمان ہے شاید یہ واقعہ ہو جائےکہ شام مجھ میں ڈھلے اور سب فنا ہو جائے
شام ڈھلے اک ویرانی سی ساتھ مرے گھر جاتی ہےمجھ سے پوچھو اس کی حالت جس کی ماں مر جاتی ہے
شام ڈھلے یہ سوچ کے بیٹھے ہم اپنی تصویر کے پاسساری غزلیں بیٹھی ہوں گی اپنے اپنے میر کے پاس
قیامت ہے تری اٹھتی جوانیغضب ڈھانے لگیں نیچی نگاہیں
رات پی زمزم پہ مے اور صبح دمدھوئے دھبے جامۂ احرام کے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books