aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dharnaa"
زمیں پہ پاؤں ذرا احتیاط سے دھرنااکھڑ گئے تو قدم پھر کہاں سنبھلتے ہیں
وہ رات نیند کی دہلیز پر تمام ہوئیابھی تو خواب پہ اک اور خواب دھرنا تھا
دے رہے ہیں اس لیے جنگل میں دھرنا جانورایک چوہے کو رہائش کے لیے بل چاہیئے
کچھ اور دن ابھی اس جا قیام کرنا تھایہاں چراغ وہاں پر ستارہ دھرنا تھا
سیاہ رات نہیں لیتی نام ڈھلنے کایہی تو وقت ہے سورج ترے نکلنے کا
مدت کے بعد آج اسے دیکھ کر منیرؔاک بار دل تو دھڑکا مگر پھر سنبھل گیا
دھمکا کے بوسے لوں گا رخ رشک ماہ کاچندا وصول ہوتا ہے صاحب دباؤ سے
شام ڈھلنے سے فقط شام نہیں ڈھلتی ہےعمر ڈھل جاتی ہے جلدی پلٹ آنا مرے دوست
اب رات کی دیوار کو ڈھانا ہے ضرورییہ کام مگر مجھ سے اکیلے نہیں ہوگا
نہ گور سکندر نہ ہے قبر دارامٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے
دو ہی چیزیں اس دھرتی میں دیکھنے والی ہیںمٹی کی سندرتا دیکھو اور مجھے دیکھو
چھوٹی پڑتی ہے انا کی چادرپاؤں ڈھکتا ہوں تو سر کھلتا ہے
رات کیا سوئے کہ باقی عمر کی نیند اڑ گئیخواب کیا دیکھا کہ دھڑکا لگ گیا تعبیر کا
کچھ الہ آباد میں ساماں نہیں بہبود کےیاں دھرا کیا ہے بجز اکبر کے اور امرود کے
موت برحق ہے تو پھر موت سے ڈرنا کیساایک ہجرت ہی تو ہے نقل مکانی ہی تو ہے
مری نظر میں گئے موسموں کے رنگ بھی ہیںجو آنے والے ہیں ان موسموں سے ڈرنا کیا
اتر کے ناؤ سے بھی کب سفر تمام ہوازمیں پہ پاؤں دھرا تو زمین چلنے لگی
ہم کیا کریں سوال یہ سوچا نہیں ابھیوہ کیا جواب دیں گے یہ دھڑکا ابھی سے ہے
کیا کیا دلوں کا خوف چھپانا پڑا ہمیںخود ڈر گئے تو سب کو ڈرانا پڑا ہمیں
ہم اپنی دھرتی سے اپنی ہر سمت خود تلاشیںہماری خاطر کوئی ستارہ نہیں چلے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books