aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dhor"
ہمیں ہے شوق کہ بے پردہ تم کو دیکھیں گےتمہیں ہے شرم تو آنکھوں پہ ہاتھ دھر لینا
اس طرح میرے گناہوں کو وہ دھو دیتی ہےماں بہت غصے میں ہوتی ہے تو رو دیتی ہے
رونے سے اور عشق میں بے باک ہو گئےدھوئے گئے ہم اتنے کہ بس پاک ہو گئے
اوس سے پیاس کہاں بجھتی ہےموسلا دھار برس میری جان
ہمیں ہر وقت یہ احساس دامن گیر رہتا ہےپڑے ہیں ڈھیر سارے کام اور مہلت ذرا سی ہے
قاتل نے کس صفائی سے دھوئی ہے آستیںاس کو خبر نہیں کہ لہو بولتا بھی ہے
تھکن سے چور ہے سارا وجود اب میرامیں بوجھ اتنے غموں کا تو ڈھو نہیں سکتا
کچھ دور تک تو چمکی تھی میرے لہو کی دھارپھر رات اپنے ساتھ بہا لے گئی مجھے
آتی ہے دھار ان کے کرم سے شعور میںدشمن ملے ہیں دوست سے بہتر کبھی کبھی
بدن گل چہرہ گل رخسار گل لب گل دہن ہے گلسراپا اب تو وہ رشک چمن ہے ڈھیر پھولوں کا
فلسفی کو بحث کے اندر خدا ملتا نہیںڈور کو سلجھا رہا ہے اور سرا ملتا نہیں
کیا کہوں دیدۂ تر یہ تو مرا چہرہ ہےسنگ کٹ جاتے ہیں بارش کی جہاں دھار گرے
کپڑے سفید دھو کے جو پہنے تو کیا ہوادھونا وہی جو دل کی سیاہی کو دھوئیے
میں ہوں پتنگ کاغذی ڈور ہے اس کے ہاتھ میںچاہا ادھر گھٹا دیا چاہا ادھر بڑھا دیا
رات پی زمزم پہ مے اور صبح دمدھوئے دھبے جامۂ احرام کے
اک سرا الجھی ہوئی ڈور کا ہاتھ آیا ہےدوسرے تک بھی پہنچ جاؤں گا سلجھاتے ہوئے
دھو کے تو میرا لہو اپنے ہنر کو نہ چھپاکہ یہ سرخی تری شمشیر کا جوہر ہی تو ہے
علویؔ یہ معجزہ ہے دسمبر کی دھوپ کاسارے مکان شہر کے دھوئے ہوئے سے ہیں
ہو لینے دو بارش ہم بھی رو لیں گےدل میں ہیں کچھ زخم پرانے دھو لیں گے
ہاتھ لگاتے ہی مٹی کا ڈھیر ہوئےکیسے کیسے رنگ بھرے تھے خوابوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books