aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dhu.aa.n"
شام بھی تھی دھواں دھواں حسن بھی تھا اداس اداسدل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں
دھواں جو کچھ گھروں سے اٹھ رہا ہےنہ پورے شہر پر چھائے تو کہنا
اس وقت وہاں کون دھواں دیکھنے جائےاخبار میں پڑھ لیں گے کہاں آگ لگی تھی
آنکھوں کے پوچھنے سے لگا آگ کا پتہیوں چہرہ پھیر لینے سے چھپتا نہیں دھواں
دل سے اٹھتا ہے صبح و شام دھواںکوئی رہتا ہے اس مکاں میں ابھی
سگرٹیں چائے دھواں رات گئے تک بحثیںاور کوئی پھول سا آنچل کہیں نم ہوتا ہے
دیکھ تو دل کہ جاں سے اٹھتا ہےیہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے
حمام کے آئینے میں شب ڈوب رہی تھیسگریٹ سے نئے دن کا دھواں پھیل رہا تھا
چراغ بن کے جلی تھی میں جس کی محفل میںاسے رلا تو گیا کم سے کم دھواں میرا
کمرے میں پھیلتا رہا سگریٹ کا دھواںمیں بند کھڑکیوں کی طرف دیکھتا رہا
آنکھوں سے آنسوؤں کے مراسم پرانے ہیںمہماں یہ گھر میں آئیں تو چبھتا نہیں دھواں
سمجھتا ہوں سبب کافر ترے آنسو نکلنے کادھواں لگتا ہے آنکھوں میں کسی کے دل کے جلنے کا
خزاں کی رت ہے جنم دن ہے اور دھواں اور پھولہوا بکھیر گئی موم بتیاں اور پھول
چولھے نہیں جلائے کہ بستی ہی جل گئیکچھ روز ہو گئے ہیں اب اٹھتا نہیں دھواں
گداز عشق نہیں کم جو میں جواں نہ رہاوہی ہے آگ مگر آگ میں دھواں نہ رہا
سگریٹ جسے سلگتا ہوا کوئی چھوڑ دےاس کا دھواں ہوں اور پریشاں دھواں ہوں میں
ہوس شامل ہے تھوڑی سی دعا میںابھی اس لو میں ہلکا سا دھواں ہے
اس سے کہنا کہ دھواں دیکھنے لائق ہوگاآگ پہنے ہوئے میں جاؤں گا پانی کی طرف
بکھرتا جاتا ہے کمرے میں سگرٹوں کا دھواںپڑا ہے خواب کوئی چائے کی پیالی میں
پتھر کے جسم موم کے چہرے دھواں دھواںکس شہر میں اڑا کے ہوا لے گئی مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books