aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dhundle"
اس قدر رویا ہوں تیری یاد میںآئینے آنکھوں کے دھندلے ہو گئے
شام کی دہلیز پر ٹھہری ہوئی یادیں زبیرؔغم کی محرابوں کے دھندلے آئینے چمکا گئیں
اک منظر میں اک دھندلے سے عکس میں چھپ کے رو لیںہم کس خواب میں آنکھیں موندیں کس میں آنکھیں کھولیں
یہ جو دیوار پہ کچھ نقش ہیں دھندلے دھندلےاس نے لکھ لکھ کے میرا نام مٹایا ہوگا
مدتوں بعد اگر سامنے آئے ہم تمدھندلے دھندلے سے ملیں گے خد و خال ایسے میں
اے آرزو کے دھندلے خرابو جواب دوپھر کس کی یاد آئی تھی مجھ کو پکارنے
ہر آدمی کے قد سے اس کی قبا بڑی ہےسورج پہن کے نکلے دھندلے چراغ یارو
ڈھونڈتے ہو کیوں جلی تحریر کے اسباق میںمیں تو کہرے کی طرح دھندلے نصابوں میں رہا
ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتییہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں
تم میرے لیے اب کوئی الزام نہ ڈھونڈوچاہا تھا تمہیں اک یہی الزام بہت ہے
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دنبیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے
ڈھونڈتا پھرتا ہوں میں اقبالؔ اپنے آپ کوآپ ہی گویا مسافر آپ ہی منزل ہوں میں
وہ کون تھا جو دن کے اجالے میں کھو گیایہ چاند کس کو ڈھونڈنے نکلا ہے شام سے
سب کچھ تو ہے کیا ڈھونڈتی رہتی ہیں نگاہیںکیا بات ہے میں وقت پہ گھر کیوں نہیں جاتا
مجھ کو خواہش ہی ڈھونڈنے کی نہ تھیمجھ میں کھویا رہا خدا میرا
دریا کے کنارے پہ مری لاش پڑی تھیاور پانی کی تہہ میں وہ مجھے ڈھونڈ رہا تھا
یہ تنہا رات یہ گہری فضائیںاسے ڈھونڈیں کہ اس کو بھول جائیں
چھوڑا نہیں خودی کو دوڑے خدا کے پیچھےآساں کو چھوڑ بندے مشکل کو ڈھونڈتے ہیں
روشنی ڈھونڈ کے لانا کوئی مشکل تو نہ تھالیکن اس دوڑ میں ہر شخص کو جلتے دیکھا
مری نگاہ میں کچھ اور ڈھونڈنے والےتری نگاہ میں کچھ اور ڈھونڈتا ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books