aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dikhaave"
محبتوں میں دکھاوے کی دوستی نہ ملااگر گلے نہیں ملتا تو ہاتھ بھی نہ ملا
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
بنجارے ہیں رشتوں کی تجارت نہیں کرتےہم لوگ دکھاوے کی محبت نہیں کرتے
ٹوٹے دل کو بنا دکھاوےایسا کوئی کاری گر نہ دیکھا
کبھی تو چونک کے دیکھے کوئی ہماری طرفکسی کی آنکھ میں ہم کو بھی انتظار دکھے
تیری باتیں ہی سنانے آئےدوست بھی دل ہی دکھانے آئے
وقت آنے دے دکھا دیں گے تجھے اے آسماںہم ابھی سے کیوں بتائیں کیا ہمارے دل میں ہے
سدا عیش دوراں دکھاتا نہیںگیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں
عشق کا ذوق نظارہ مفت میں بدنام ہےحسن خود بے تاب ہے جلوہ دکھانے کے لیے
خدا ایسے احساس کا نام ہےرہے سامنے اور دکھائی نہ دے
تو نیا ہے تو دکھا صبح نئی شام نئیورنہ ان آنکھوں نے دیکھے ہیں نئے سال کئی
جانے جو کرے قول نہ پورا کرے ہر کام ادھورا یہی دن رات تصور ہے کہ ناحقاسے چاہا جو نہ آئے نہ بلائے نہ کبھی پاس بٹھائے نہ رخ صاف دکھائے نہ کوئی
زندگی کیا ہوئے وہ اپنے زمانے والےیاد آتے ہیں بہت دل کو دکھانے والے
دیکھیں قریب سے بھی تو اچھا دکھائی دےاک آدمی تو شہر میں ایسا دکھائی دے
آنکھیں دکھلاتے ہو جوبن تو دکھاؤ صاحبوہ الگ باندھ کے رکھا ہے جو مال اچھا ہے
دکھائی دیئے یوں کہ بے خود کیاہمیں آپ سے بھی جدا کر چلے
تم کو چاہا تو خطا کیا ہے بتا دو مجھ کودوسرا کوئی تو اپنا سا دکھا دو مجھ کو
تیرے ہوتے ہوئے محفل میں جلاتے ہیں چراغلوگ کیا سادہ ہیں سورج کو دکھاتے ہیں چراغ
ذرا دیر بیٹھے تھے تنہائی میںتری یاد آنکھیں دکھانے لگی
دکھاوا ہی کرنا ہے تو پھر بڑا کرتو شاعر نہیں خود کو عاشق کہا کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books