aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dil-aavez"
تم نے لکھا ہے مرے خط مجھے واپس کر دوڈر گئیں حسن دلآویز کی رسوائی سے
شو کیس میں رکھا ہوا عورت کا جو بت ہےگونگا ہی سہی پھر بھی دل آویز بہت ہے
گم صم سا کھڑا ہے کوئی دروازۂ دل پراس شام کا منظر تو دل آویز بہت ہے
آپ کے قرب سے پہلے مجھے معلوم نہ تھازندگی اتنی دل آویز بھی ہو سکتی ہے
کس نے آ کر ہم کو دی آواز پچھلی رات میںکون ہم کو چھیڑنے آیا ہے ان لمحات میں
تم تو سن پائے نہ آواز شکست دل بھیکچھ ہمیں تھے کہ حریف غم دنیا بھی ہوئے
دل کی دیوار گر گئی شایداپنی آواز کان میں آئی
نہ جانے کس کا سایہ دل سے گزراذرا آواز دینا رازدارو
کان پڑتی نہیں آواز کوئیدل میں وہ شور بپا ہے اپنا
درد دل پہلے تو وہ سنتے نہ تھےاب یہ کہتے ہیں ذرا آواز سے
شیشہ ٹوٹے غل مچ جائےدل ٹوٹے آواز نہ آئے
نکالوں دل سے میں نالے کی کس طرح آوازتیری نگہ نے عجب سرمہ دان کھول دیئے
میں نے آواز تمہیں دی ہے بڑے ناز کے ساتھتم بھی آواز ملا دو مری آواز کے ساتھ
شکست دل کی ہر آواز حشر آثار ہوتی ہےمگر سوئی ہوئی دنیا کہاں بیدار ہوتی ہے
دل کی دھڑکن بھی بڑی چیز ہے تنہائی میںتیری کھوئی ہوئی آواز سنا کرتے ہیں
یہ کون بولتا ہے مرے دل کے اندروںآواز کس کی گونجتی ہے اس مکان میں
جب زندگی نے موت کو آواز دی تبھیمانو کسی نے جینے کا اعلان کر دیا
نزع کی اور بھی تکلیف بڑھا دی تم نےکچھ نہ بن آیا تو آواز سنا دی تم نے
دیتے پھرتے تھے حسینوں کی گلی میں آوازکبھی آئینہ فروش دل حیران ہم تھے
کوئی دستک کوئی آہٹ نہ شناسا آوازخاک اڑتی ہے در دل پہ بیاباں کی طرح
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books