aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dil-fareb"
فریاد اے تصور ابروئے دل فریبقبلہ کی سمت بھول گیا ہوں نماز میں
سالک ہے گرچہ سیر مقامات دل فریبجو رک گئے یہاں وہ مقام خطر میں ہیں
یہ حسن دل فریب یہ عالم شباب کاگویا چھلک رہا ہے پیالہ شراب کا
ترے وعدوں پہ کہاں تک مرا دل فریب کھائےکوئی ایسا کر بہانہ مری آس ٹوٹ جائے
ہر عضو ہے دل فریب تیراکہئے کسے کون سا ہے بہتر
یہ دل فریب چراغاں یہ قہقہوں کے ہجوممیں ڈر رہا ہوں اب اس شہر سے گزرتے ہوئے
ہر دل فریب چیز نظر کا غبار ہےآنکھیں حسین ہوں تو خزاں بھی بہار ہے
دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیاتجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے
فریب قرب یار ہو کہ حسرت سپردگیکسی سبب سے دل مجھے یہ بے قرار چاہئے
کیا کیا فریب دل کو دئیے اضطراب میںان کی طرف سے آپ لکھے خط جواب میں
سمجھا لیا فریب سے مجھ کو تو آپ نےدل سے تو پوچھ لیجیے کیوں بے قرار ہے
فریب خوردہ ہے اتنا کہ میرے دل کو ابھیتم آ چکے ہو مگر انتظار باقی ہے
دل و نظر کو ابھی تک وہ دے رہے ہیں فریبتصورات کہن کے قدیم بت خانے
یوں تو دیئے فریب سہاروں نے عمر بھردل کو بڑا سکوں تھا سہاروں کی گود میں
فریب آرزو کی سہل انگاری نہیں جاتیہم اپنے دل کی دھڑکن کو تری آواز پا سمجھے
عقل کہتی ہے دوبارہ آزمانا جہل ہےدل یہ کہتا ہے فریب دوست کھاتے جائیے
کھلا یہ دل پہ کہ تعمیر بام و در ہے فریببگولے قالب دیوار و در میں ہوتے ہیں
جو بات دل میں تھی اس سے نہیں کہی ہم نےوفا کے نام سے وہ بھی فریب کھا جاتا
مری چاہتوں میں غرور ہو دل ناتواں میں سرور ہوتمہیں اب کے کھانا ہے وہ قسم کہ فریب میں بھی یقین ہو
بہ قدر پیمانۂ تخیل سرور ہر دل میں ہے خودی کااگر نہ ہو یہ فریب پیہم تو دم نکل جائے آدمی کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books